بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

50 ہزار پاکستانیوں کے خفیہ اکاؤنٹس پکڑے گئے، 40 ممالک میں موجود ان اکاؤنٹس میں 8 ارب ڈالر کا انکشاف

datetime 6  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ایف آئی اے، ایف بی آر،اسٹیٹ بینک اور نیب سمیت دیگر تحقیقات کرنے والے اداروں کو کرپشن اور دیگر غیر قانونی ذرائع سے کمائی گئی دولت کو منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ممالک بھجوائے گئے 7 سے8 ارب ڈالر کے خفیہ اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مل گئی ہیں۔خفیہ اکاؤنٹس کی معلومات

بین الاقوامی آرگنائزیشن اکنامک کارپوریشن ڈویلپمنٹ (OECD) نے فراہم کی ہیں، تفصیلات ملنے کے بعد ادارے شوگر، ایل این جی، آئل،آ ٹے اور دیگر کرپشن کیسز کی تحقیقات مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔شوگر مافیا کے خلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، بہت سے رازوں سے پردہ اٹھ چکا ہے۔ بین الاقوامی آرگنائزیشن کارپوریشن ڈیولپمنٹ نے حکومت کو50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے چالیس ممالک میں ڈیڑھ لاکھ خفیہ اکا ؤنٹس کی معلومات فراہم کر دی ہیں جو بہت اہم ہیں۔ان خفیہ اکاؤنٹس میں تقریبا سات سے آٹھ ارب ڈالر موجود ہیں جبکہ اڑھائی سے تین ارب ڈالر ز کی د بئی، ملائیشیا،لندن، اسپین،امریکہ،کینیڈا، ناروے اور کوریا میں رہائشی اور کمرشل پراپرٹیاں خریدی گئی ہیں۔ زیادہ تر برطانیہ میں پراپرٹی اور بینک اکاؤنٹس ہیں۔ایف آئی اے نے انہیں شواہد پر شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے شوگر کیس میں تحقیقات کیں اور شواہد ان کے سامنے رکھے،پہلے تو شہباز شریف نے تسلیم کرنے سے انکار کیا پھر کہا بزنس کے معاملات سلمان شہباز اور ان کی ٹیم دیکھتی ہے، اس لیے ان کو زیادہ معلومات نہیں۔لندن میں شہباز شریف نے جو فلیٹ خریدے وہ بھی انہی خفیہ اکاؤنٹس کے ذ ریعے رقم منتقل کر کے خریدے گئے۔ ان فیلٹس کی ادائیگی کے حوالے سے کو ئی ثبوت شہبازشریف ایف آئی اے کو فراہم نہ

کر سکے۔یہی صورت حال جہانگیر ترین اور اور ان کی فیملی کی ہے، ترین فیملی کے تین سے پانچ اکاؤنٹ ہیں جس میں تین سے پانچ ارب روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی۔لندن میں پراپرٹی خریدی گئی،علی ترین کے سامنے یہ شواہد رکھے گئے تو ان کے پاس بھی کو ئی جواب نہیں تھا۔شوگر مافیا کے خلاف تحقیقات اہم مراحل میں داخل ہو

چکی ہیں، ایف آ ئی اے نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف ایف آئی آر بھی انہی شواہد کی روشنی میں درج کیں۔ان اکاؤنٹس میں 80 فیصد سے زائد رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے جمع کرائی گئی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ تحقیقات جلد مکمل ہوں۔ امید ہے جلد ہی کرپشن کے خلاف تحقیقات اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…