اسلام آباد(مانیٹرنگ +آن لائن) گورنر بلوچستان کے استعفیٰ کا معاملہ لٹک گیا۔ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان نے وزیراعظم عمران خان کے خط پر استعفیٰ دینے سے معذرت کرلی۔گورنر بلوچستان کاکہناہے کہ صدر مملکت کہیں گے تو استعفی دوں گا۔آئینی طریقے سے معاملات چلنے چاہیے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب دورے سے واپسی پر نئے گورنر بلوچستان کا نام فائنل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔سنیٹر نصیب اللہ بازئی گورنر بلوچستان کے لئے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ گورنر
بلوچستان کے لئے، فیض کاکڑ، ظہور آغاکے نام بھی زیر غور ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق گورنر بلوچستان نے وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط پر اپنے ردعمل میں وزیراعظم سے کہاکہ سیاست آپ کے بس کی بات نہیں آپ کو اتنا نہیں پتہ کہ استعفیٰ صرف صدر پاکستان لے سکتے ہیں وزیراعظم پاکستان نہیں۔ آپ کن اشاروں سے آئے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے وزیراعلیٰ جام کمال سے استعفیٰ لیں، وزیراعظم، وزیراعلیٰ کی اتنی حیثیت نہیں کہ مجھ سے استعفی دلوائیں۔