جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

اسلام آبادہائیکورٹ کے برطرف ہونے والے سینئر جج جسٹس شوکت عزیزصدیقی کیلئے سپریم کورٹ سے بڑی خبر آ گئی

datetime 5  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان نے سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 17 مئی کو سماعت کرے گا،بینچ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجازِ الااحسن

،جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیس میں اسلام آباد اور کراچی بارز کی درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں ،عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیا،جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنی برطرفی کے حکم کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے
۔دریں اثنا احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت 26مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔ بدھ کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔نیب کے اہم گواہ اور تفتیشی افسر نادر عباس عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شریک ملزم کے وکیل عدنان بٹ کی عدم دستیابی پر گواہ پر جرح نہ ہوسکی،نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اور وکیل قاضی مصباح اور شریک ملزمان منصور رضا، نعیم محمود ،ملزم سعید احمد کی جگہ انکے نمائندے عمیر ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،آئندہ سماعت پر وکیل صفائی نیب گواہ تفتیشی افسر نادر عباس پر جرح کریں گے،کیس کی مزید سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…