اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

پاکستان اور برطانیہ کے مابین اہم معاہدہ طے پا گیا

datetime 5  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن)  پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی تجارت کو بہتر طور پر فروغ دینے کیلئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) اور یوکے پاکستان بزنس کونسل ( یو کے پی بی سی ) پاکستان چیپٹر کے مابین باہمی تعاون کا ایک معاہدہ طے پایا۔ اس سلسلے میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں چیمبر کے

صدر سردار یاسر الیاس خان اور یوکے پاکستان بزنس کونسل (پاکستان چیپٹر ) کے صدر خورشید برلاس نے باہمی تعاون کے معاہدے پردستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور یوکے پاکستان بزنس کونسل برطانیہ اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کوششیں کریں گے اور دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے کیلئے مثبت کردار ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے دونوں ادارے آئندہ چند ماہ میں برطانیہ میں پاکستان کے بارے میں ایک انوسٹمنٹ کانفرنس منعقد کریں گے تا کہ پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں اور اسپیشل اکنامک زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پائے جانے والے سرمایہ کاری کے مواقعوں سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور برطانونی سرمایہ کاروں کو آگاہ کر سکیں۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ متعدد شعبوں میںایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی عمدہ صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان مضبوط روابط قائم کئے جائیں تو پاکستان اور برطانیہ کی باہمی تجارت موجودہ 3ارب پائونڈ سے ترقی کر کے 10ارب پائونڈ سالانہ تک بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئی سی سی آئی اور یو کے پی بی سی کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ دونوں ممالک کی تاجر برادری کو ایک دوسرے کے قریب لانے ،  باہمی تجارت، کاروباری شراکتوں اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کی کمپنیوں کا پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ قریبی تعاون فروغ پانے سے پاکستان کو ویلیو ایڈیڈ مصنوعات تیار کرنے میں سہولت ہو گی جس سے ہماری برآمدات میں بہتر اضافہ ہو گا۔  پاکستان یو کے

بزنس کونسل (پاکستان چیپٹر) کے صدر خورشید برلاس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کی کونسل پاکستان اور برطانیہ کے مابین مضبوط کاروباری تعلقات قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوںنے کہا کہ ان کی کونسل اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط مضبوط کرنے کیلئے کوششیں کرے گی تا کہ دونوں ممالک کے نجی شعبے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی تجارت کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ جوائنٹ وینچرز اور

سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے میں سہولت محسوس کریں۔ انہوںنے کہا کہ دونوں ادارے ایک دوسرے کے ملک میں پائے جانے والے کاروباراور سرمایہ کاری کے مواقعوں کے بارے میں باقاعدگی کے ساتھ آپس میں معلومات کا تبادلہ کریں گے تا کہ دونوں ممالک کی تاجر برادری کاروبار اور سرمایہ کاری کے تمام ممکنہ مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…