جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

فردوس عاشق اعوان کے لہجے میں تکبر اور فرعونیت تھی سوشل میڈیا صارفین نے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

datetime 3  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سیالکوٹ کی اسسٹنٹ کمشنر کو جھاڑ پلانے پر سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل، معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں رمضان بازار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے

قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیالکوٹ کی خاتون اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو جھاڑ پلا دی تھی۔فردوس عاشق اعوان کے سخت اور برے رویے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ یہاں تک کہ تحریک انصاف کے اہم رکن اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے بھی فردوس عاشق اعوان کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا ۔عثمان ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ سیالکوٹ کے رمضان بازار میں اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ پیش آئے ناخوشگوار واقعے پر افسوس ہوا! میں ذاتی طورپر اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو جانتا ہوں وہ ذمہ دار اور قابل آفیسر ہیں! خواتین کا ہمارے معاشرے کے گورننس سسٹم میں کردار انتہائی خوش آئند ہے جسے سراہا جانا چاہیئے۔دوسری  جانب مریم نواز نے بھی اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان کے رویے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے لکھا کہ سول سرونٹس اور بیوروکریٹس پڑھ لکھ کر، محنت کر کے، مقابلے کے امتحان پاس کر کے اس مقام تک پہنچتے ہیں، SELECT ہو کر نہیں آتے۔وزیر ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو افسران کی تذلیل کا لائسنس مل گیا ہے۔ یہ رعونت قابل قبول نہیں۔ سونیا صدف سے معافی مانگے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…