پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

آپ اپنی عمرسے کم یا زیادہ کیوں نظرآتے ہیں، دلچسپ تحقیق سامنے آگئی

datetime 16  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(نیوزڈیسک) اکثر لوگوں کے چہرے اور جسم کے خدو خال سے ان کی عمر کا اندازہ نہیں ہوتا کچھ لوگ اپنی عمر سے چھوٹے اور کچھ بڑے نظر آتے ہیں لیکن امریکا میں کی گئی تحقیق میں اس رازسے پردہ اٹھا دیا گیا ہے۔امریکا میں کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ انسانی جسم کا اندورنی نظام جس قدرمضبوط اور صحت مند ہوتا ہے اس کے اثرات چہرے پرنمودارہوتے ہیں جس سے چہرہ عمرسے چھوٹا نظرآتا ہے اوریہ نظام جس قدر کمزور ہوگا گا چہرہ اتنا ہی مرجھایا ہوا اورعمر سے زیادہ نظرآتا ہے جب کہ اسے بائیولجیکل ایج کہا جاتا ہے۔تحقیق کے لیے 38 سال کے عمر کے لوگوں کا انتخاب کیا گیا اور محققین نے ان میں سے ہر ایک کی بائیولجیکل ایج کا اندازہ لگانے کے لیے ان کا بلڈ پریشر، گردوں، جگر، پھیپھڑوں اور مزاحمتی نظام اوردیگرعوامل کا جائزہ لیا۔ تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ لوگ اپنی عمر یعنی 38 سال کے مقابلے میں 28 سے 61 سال کے درمیان نظر آرہے تھے بلکہ ان میں کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو 25 سال کے قریب نظر آرہے تھے جب کہ جن کا اندورونی نظام بری طرح متاثرہوا تھا وہ 60 سال کے نظر آرہے ہیں۔ڈیوک یونیورسٹی کے شعبہ ایجنگ اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ کے سربراہ ڈین بلسکے کا کہنا ہے کہ اگر عمر کے مطابق بیماریوں سے لوگوں کو بچانا ہے تو زیادہ نوجوان لوگوں پر تحقیق کرنا ہوگی اس لیے کہ لوگوں کی حقیقی عمروں اورنظر آنے والی عمروں کے درمیان فرق حیرت انگیز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 30 اور 60 سال کے لوگوں کے درمیان بائیولیجکل ایجز میں اتنا بڑا فرق حیران کن ہے۔ڈین بلسکے کا کہنا ہے کہ بائیولجیکل ایجز کا اندازہ لگانے کے لیے جو معلومات استعمال کی گئی انہی معلومات کواستعمال کرتے ہوئے ڈاکٹرز ایسے افراد کو بتا سکتے ہیں کہ کس طرح ان کا طرز زندگی ان کی صحت کو متاثر کررہا ہے۔ محققین نے 26 سے 38 سال کے عمروں کے افراد کے بارے میں بھی معلومات جمع کیں جن میں ان کی ہپ کی چوڑائی، باڈی ماس انڈیکس اور دل کی صحت کو سامنے رکھا گیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ جن افراد کے یہ نظام درست کام نہیں کررہے تھے وہ جو لوگ تیزی سے بڑی عمر کے لگنے لگتے ہیں اور ہر سال ان کی بائیولجیکل ایج میں 3 سال کا اضافہ ہو جاتا ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ عمر کے بڑھنے کے ساتھ انسانی جسم کا اندرونی نظام کمزورپڑنے لگتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ ان اعضا کوصحت مند بنایا جائے۔ ڈین بلسکے کا کہنا تھا کہ جو لوگ بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں وہ اپنی عمر کے مقابلے میں نوجوان نظرآتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…