بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

آئیں مل کر انتخابی نظام کی اصلاحات کریں وزیر اعظم کی ایک بار پھر اپوزیشن کوکھلے دل کیساتھ دعوت

datetime 1  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو الیکشن اصلاحات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں مل بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کریں،حکومت جمہوریت کے استحکام اور شفاف انتخابات کے لئے پرعزم ہے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور ٹیکنالوجی استعمال ہی واحد حل ہے۔ہفتہ کے روز وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر

مختلف ٹوئٹس کرتے ہوئے کہا کہ این اے249 کے انتخابات میں کم ٹرن آئوٹ کے باوجود تمام جماعتیں دھاندلی کا شور مچا رہی ہیں،ڈسکہ کے ضمنی الیکشن اور سینیٹ انتخابات میں بھی ایسا ہی ہوا تھا ،1970کے انتخابات کے علاوہ پاکستان میں سارے الیکشن دھاندلی کے دعوئوں نے شکوک و شہبات پیدا کئے ہیں ،حکومت جمہوریت کے استحکام اور شفاف انتخابات کے لئے پرعزم ہے ،شفاف انتخابات اور انتخابی ساکھ کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال اور اصلاحات لائیں گے ،2013 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے 133 کے حلقوں کے انتخابی تنازعات رجسٹرڈ ہوئے ،2013 میں صرف 4 انتخابی حلقوں کے ووٹوں کی جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا تھا لیکن ہمیں مطالبے کو منوانے کے لئے ایک سال لگ گیا،126 دن کے دھرنے کے بعد جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا اس کمیشن نے انتخابات میں 40 حلقوں میں دھاندلی کی نشاندہی کی بد قسمتی سے انتخابات کے لئے کوئی خاطر خواہ اصلاحات نہیں کی گئیں ۔انتخابات کی ساکھ کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ

مشین اور ٹیکنالوجی استعمال ہی واحد حل ہے ،اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ شفاف انتخابات پر مشاورت کے لئے ہمارے ساتھ بیٹھیں ،آئیں مل کر فیصلہ کریں کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے دستیاب ماڈلز میں سے کسے استعمال کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم نے 2020 کے انتخابات کو متنازع بنانے کے لئے ہر کوشش کی لیکن ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے انتخابی عمل میں ایک بھی بے قاعدگی نہ مل سکی ،ہم گزشتہ ایک سال سے اپوزیشن سے کہہ رہے ہیں کہ آئیں مل کر انتخابی نظام کی اصلاحات کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…