پشاور (این این آئی)کورونا وائرس پھیلاو کے خدشات کے پیش نظر پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس ہفتہ اور اتوار کو معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان بس ریپڈ ٹرانس پشاور کے مطابق کورونا وائرس سے ممکنہ بچاو اور پھیلاو کے پیش نظر سروس ہفتے
میں دو دن معطل رہے گی،سروس پیر کے روز سے پانچ دن کے لیے فعال کردی جائے گی۔ترجمان بس ریپڈ ٹرانزٹ کے مطابق شہری کورونا وائرس کی تیسری لہر کو سنجیدگی سے لیں، شہری کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔