ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

مسلم دنیا کاایسا حکمران جس کے کام جان کرآپ کودکھ ہوگا

datetime 19  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بندر سری بیگاوان (نیوزڈیسک) مسلم دنیا کاایسا حکمرانجس کے کام جان کرآپ کودکھ ہوگامسلمانوں کی حالت زار ساری دنیا میں مثال بن چکی ہے اور ہر کوئی جانتا ہے کہ مسلمان اقوام کا شمار دنیا کی غریب اور کمزور ترین اقوام میں ہوتا ہے، لیکن دوسری جانب مسلمان قوموں کے حکمرانوں کے عیش و عشرت دیکھیں تو آنکھیں شرم سے جھک جاتی ہیں۔ایک ایسے ہی حکمران برونائی کے سلطان حسن البولکیا ہیں کہ جن کی دولت، زروجواہرات اور مال و متاع حساب سے باہر ہے۔ یہ صاحب اس لحاظ سے اور بھی منفرد ہیں کہ ان کا مہنگی ترین کاروں کا شوق اس قدر مہنگا ہے کہ کئی غریب ممالک کی کل دولت کے برابر رقم ان کی کاروں پر خرچ ہوچکی ہے۔ اور یہ بھی یاد رہے کہ ان ہزاروں کاروں کو خریدنے کیلئے اربوں ڈالر مغربی ممالک پر لٹائے گئے ہیں۔سلطان آف برونائی دنیا کی مہنگی ترین 7,000 کاروں کے مالک ہیں، جن کی کل مالیت 5ارب ڈالر (تقریباً 5کھرب پاکستانی روپے) سے بھی زائد ہے۔ یہ ہزاروں گاڑیاں کسی عام گیراج میں نہیں بلکہ جہازوں کو کھڑا کرنے کیلئے بنائے گئے خاص ہینگرز میں پارک کی جاتی ہیں اور ان کی دیکھ بھال کیلئے سینکڑوں غیر ملکی ماہرین کو تعینات کیا گیا ہے، جن کے اخراجات مزید کروڑوں ڈالر ہیں۔ سلطان نے اپنی قیمتی کاروں کی خاص دیکھ بھال کیلئے کاریں بنانے والی یورپی کمپنیوں کی خصوصی ٹیمیں تعینات کررکھی ہیں۔
اس حیرتناک کلیکشن میں چند ایسی کاریں بھی ہیں کہ جو دنیا میں کسی اور شخص کے پاس نہیں، کیونکہ انہیں خصوصی طور پر کروڑوں ڈالر کے عوض سلطان آف برونائی کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ ایک ہی شخص کی ملکیت 7ہزار کاریں، جن کی مالیت اربوں ڈالر، ایسی مثال دنیا میں اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کروڑوں مسلمان بدترین کسمپرسی کے عالم میں زندگی بسر کرتے ہیں، اور اس وقت کو یاد کرکے اشک بہاتے ہیں کہ جب امیرالمومنینؓ اپنی کمر پر ضرورت کی اشیاء لاد کر رات کی تاریکی میں ضرورت مندوں کے گھروں میں چپکے سے پہنچا آیا کرتے تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…