پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

براڈ شیٹ معاہدہ کرنیوالے نمائندے رونلڈ رڈمین کا لائسنس ہی معطل نکلا، سابق چیئرمین نیب نے کمیشن کو بیان ریکارڈ کروا دیا

datetime 27  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق چیئرمین نیب محمد امجد نے براڈ شیٹ کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔سابق چیئرمین نیب محمد امجد نے براڈ شیٹ کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے جس کی کاپی منظر عام پر آگئی ۔

محمد امجد نے اپنے بیان میں کہا کہ براڈ شیٹ معاہدہ کرنے والے نمائندے رونلڈ رڈمین کا لائسنس فراڈ کرنے پر معطل تھا، علم ہوتا تو کبھی براڈشیٹ سے ناہی انٹرنیشنل ایسیٹ ریکوری سے معاہدہ کرتا۔ انہوںنے کہاکہ براڈ شیٹ معاہدے کا ڈاکیومنٹ وزارت قانون اور وزارت خزانہ سے منظور نہیں کروایا گیا۔سابق چیئرمین نیب نے کہا کہ میں نے نیب میں دستخط کیلئے ہمیشہ سبز رنگ کا استعمال کیا، براڈ شیٹ معاہدے کی فائل سے لگتا ہے کہ وہاں زرد رنگ استعمال کیا گیا۔محمد امجد نے اپنے بیان میں کہا مجھ سے معاہدے سے متعلق فاروق آدم خان نے معاہدے کی فائل چھپائی، معلوم نہیں کہ طارق ملک اور غضنفر صادق براڈ شیٹ یا انٹرنیشنل ایسیٹ ریکوری سے 1999 سے پہلے جڑے تھے یا بعد میں۔ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مجھے یاد نہیں کس نے ان طارق ملک اور غضنفر صادق کو مجھ سے متعارف کروایا۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…