منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

آئسکریم کون پر سب سے زیادہ اسکوپ رکھنے والا گینز ریکارڈ بک میں شامل

datetime 16  جولائی  2015 |

بیجنگ(نیوزڈیسک) چین کے ایک شو میں آئسکریم کون پر سب سے زیادہ اسکوپ زیادہ وقت تک رکھنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے۔ بیجنگ میں جاری لائیو شو کے دوران نیوزی لینڈ کے باشندے ٹیری مورس نے آئسکریم کون پر اسکوپ رکھنے شروع کیے، تو رکنے کا نام ہی نہ لیا اور ریکارڈ قائم کر کے دم لیا۔ بیک وقت ایک کون پر 26اسکو پ توازن سے رکھ کر ٹیری نے 9.5سینٹی میٹر پر محیط مینار بنایا اور حیرت انگیز بات یہ تھی کہ اگلے 10سیکنڈ تک کون پر ٹِکے آئسکریم اسکوپس کو گِرنے نہیں دیا۔ ٹیری کے اس انوکھے کارنامے کو دیکھتے ہوئے، شو میں موجود گینز انتظامیہ نے سب سے زیادہ آئسکریم اسکوپ زیادہ دیر تک کون پر بیلنس کرنے والے شخص کی حیثیت سے تسلیم کرلیا اور گینز کی اعزازی سند سے نوازتے ہوئے اس منفرد کاوش کو ریکارڈ بک میں شامل کرلیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…