جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بٹ کوائن کریش ہو گیا، سرمایہ کاروں کے کھربوں روپے ڈوب گئے

datetime 24  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(مانیٹرنگ +این این آئی)بٹ کوائن کریش کر گیا، سرمایہ کاروں کے کھربوں روپے ڈوب گئے، میڈیا ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد اچانک 15 ہزار ڈالر سستا ہو گیا ہے۔ بٹ کوائن مارچ 2021ء کے بعد پہلی مرتبہ 50 ہزار ڈالر سے نیچے آ گیا ہے۔ بٹ کوائن کی قیمت

48500 ڈالر تک گر گئی۔پاکستانی کرنسی میں اس وقت بٹ کوائن کی قیمت 77 لاکھ روپے ہے۔دوسری جانب یورپی ممالک بٹ کوائن کے متبادل کے طور پر نئی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے پر غور کررہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی بڑھتی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یورپی ممالک کے مختلف بینکس اپنی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔بٹ کوائن کے مقابلے میں ڈیجیٹل یورو، یو آن یا ڈالر متعارف کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔یورپ کی سب سے بڑی اقتصادی قوت جرمنی، یورپین سنٹرل بینک کی ضمانت سے ڈیجیٹل یورو متعارف کرانے پر غور کر رہا ہے، ڈیجیٹل یورو کو کمرشل بینکوں کے مقابلے میں زیادہ تحفظ ملے گا۔ تاہم نئی ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے اب تک کوئی حتمی فیصلہ یا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بٹ کوائن کے متعارف ہونے کے 13 سال بعد اس کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ 20 کھرب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے، ایک بٹ کوائن کی قدر 60 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب برطانیہ بھی بٹ کوائن کے متبادل کے طور پر برٹ کوائن لانے پر غور کررہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…