جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ناموس رسالتؐ ہر مسلمان کے عقیدے کا بنیادی جز ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا ،شاہد خاقان عباسی

datetime 19  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ناموس رسالتؐ ہر مسلمان کے عقیدے کا بنیادی جز ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا ،حالیہ چند دنوں میں ہونے والے واقعات ہر پاکستانی کے لئے باعث تشویش اورافسوس ہیں ۔ اپنے بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پی ڈی ایم سمجھتی ہے کہ ناموس رسالتؐ ہر مسلمان کے عقیدے کا بنیادی جز ہے،کوئی مسلمان اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ چند دنوں میں ہونے والے واقعات ہر پاکستانی کے لئے باعث تشویش

اورافسوس ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم ہر قسم کے تشدد کی شدید مذمت کرتی ہے ،ملک میں امن وامان قائم کرنے میں حکومت کی ناکامی واضح ہوچکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی ناکامی کی وجہ سے شہریوں اور امن وامان نافذ کرنے والے اہلکاروں کی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ 2017 میں بھی اسی طرح کے واقعات ہوئے تھے جس کے نتیجے میں اس معاملے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم زور دیتی ہے کہ پاکستان میں امن اس وقت ہی قائم ہوسکتا ہے اگر اسے آئین اور عوامی خواہشات کے مطابق چلایاجائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…