بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

وفاقی کابینہ میں بار بار تبدیلیاں غیر ملکی میڈیا بھی حیران

datetime 19  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معیشت کے مدو جز رمیں گھرے ہوئے پاکستان میں وفاقی کابینہ میں بار بار تبدیلیاں اور بالخصوص ملک کی معاشی صورتحال میں دو سال کے عرصے میں چوتھے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی تقرری جنہیں حماد اظہر کی جگہ پر وزارت دی گئی ہے، سے صرف ملکی سطح پر

اپوزیشن کی روایتی تنقید کا ہی نہیں بلکہ بعض غیر ملکی خبر رساں اور نشریاتی اداروں میں بھی حیرانی اور تجسس کا باعث بنی ہے ۔روزنامہ جنگ میں فاروق اقدس کی شائع خبر کے مطابق شوکت ترین نے ہفتے کو ملک کے وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھایا جو وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں دو سال کے عرصے میں وہ چوتھے وزیر خزانہ ہیں جنہیں خزانہ کا قلمدان سونپا گیا ان سے قبل اس عہدے پر حماد اظہر کو فائز کیا گیا تھا جو اس منصب پر قلیل ترین مدت کے وزیر خزانہ تھے ۔ان کی وزارت کا دورانیہ تین ہفتے سے بھی کم تقریباً 19دن تھا ۔یادر ہے کہ وہ پنجاب کے معروف سیاستدان میاں محمد اظہر کے صاحبزادے ہیں جو گورنر پنجاب بھی رہ چکے ہیں ۔ایک غیر ملکی خبررساں ادارے نے اپنی ویب سائٹ پر اس صورتحال پر تجزیہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت میں وفاقی حکومت نے اپنی اقتصادی ٹیم میں ایک بار پھر چند تبدیلیاں ایک ایسے وقت پر کی ہیں، جب پاکستان اگلے مالی سال کے لیے قومی بجٹ کی تیاریوں میں ہے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی طرف سے تجویز کردہ معاشی اور مالیاتی اصلاحات پر عمل درآمد بھی حکومت کے لیے ایک کڑا سیاسی امتحان ثابت ہو رہا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…