رمضان میں ریستورانوں کے لیے قواعد تبدیل، صارفین کوکھانادینے کی اجازت مل گئی

12  اپریل‬‮  2021

دبئی (این این آئی) امارت دبئی میں ریستورانوں کے لیے رمضان المبارک میں قواعد وضوابط میں تبدیلی کی گئی ہے اور انھیں روزے کے اوقات کے دوران میں صارفین کو کھانے مہیا کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی کے محکمہ اقتصادی ترقی (دبئی اکانومی)نے ایک اعلامیے میں بتایا کہ اس سال ریستورانوں کی سکریننگ نہیں کی جائے گی اور روزے کے اوقات کے دوران میں انھیں گاہکوں کو کھانا دینے کے لیے کسی پیشگی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔گذشتہ برسوں میں صرف پرمٹ

رکھنے والے ریستوران ہی روزے کے اوقات میں گاہکوں کو کھانا دے سکتے تھے۔دبئی میں ریستورانوں کے لیے ان نئے قواعد وضوابط کا یکم رمضان سے اطلاق ہوگا ،متحدہ عرب امارات نے اس سال بھی رمضان میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سماجی اجتماعات پر پابندی عاید کردی ہے۔اجتماعی افطارپرپابندی ہوگی اور صرف ایک ہی خاندان کے افراد مل کر اکٹھے افطار کرسکیں گے۔مساجد کے باہر افطار خیمے لگانے یا کسی جگہ افطار کے لیے جمع ہونے والے افراد کو کھانے دینے پر بھی پابندی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…