پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

وفاقی وزیر خسروبختیارنے استعفیٰ لکھ لیا،وہ کس چیز سے ڈرے ہوئے ہیں ؟ سینئر صحافی کا حیران کن انکشاف

datetime 11  اپریل‬‮  2021 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرتجزیہ کارہارون الرشیدنے کہاکہ ایک حلقے میں یہ ممکن ہے فوج بھیج دی جائے ،میڈیاکااتنادبائوتھا،ریاستی ادارے بھی یہ سمجھ رہے تھے کہ ہم پربھی حرف آتاہے ، رینجرزموجودتھے ،اس کے باوجوددھاندلی ثابت ہوئی،اچھی بات یہ ہے اب الیکشن کمیشن آزادانہ طورپرایکٹ تو کررہاہے ،آپ اس کے فیصلے سے اختلاف کرسکتے ہیں ،ضروری تونہیں ہرپہلوسے

درست ہوں،سول ادارے ہی ملکوں کی ترقی کے ذمہ دارہوتے ہیں۔پروگرام مقابل میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے جہانگیرترین کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا تنہاجہانگیرترین پی ٹی آئی حکومت کونقصان پہنچاسکتاہے کیونکہ پی ٹی آئی کی تعمیرمیں اسکاحصہ ہے ،وہ لوگوں کاخیال رکھتاہے ، عمران خان توآدھاہاتھ ملاتے ہیں،آدھابھی نہیں ملاناپسندکرتے ،اب توکوروناہے ،جہانگیرترین آپ کے خیال میں کیالندن میں 7ماہ فارغ بیٹھارہا،وہ پلاننگ کرتارہا،ٹارگٹ اسکاصلح ہے ،اب بھی کہتاہے صلح کرناچاہتاہوں،عمران خان نے یہ محاذکھول کربہت بڑی غلطی کی،شاہ محمودکواس معاملے پرخاموش رہناچاہئے تھا،پرویزخٹک وغیرہ بھی اس معاملے پرخوش نہیں ہیں،اب جہانگیرترین کو پیپلزپارٹی کھینچ رہی ہے اورن لیگ بھی،نوازشریف نے توجہانگیرترین سے ملنے کیلئے بہت پیغامات بھیجے ،جہانگیرترین نے معذرت کی اورکہاآپ کوحکومت سے نکلوانے میں بڑاحصہ ہے ،ہم اکٹھے کیسے چل سکتے ہیں،جہانگیر ترین صورتحال کواتنابگاڑسکتاہے کہ اسمبلیاں توڑنے تک نوبت آجائے ،اس لئے کہ عمران خان خودمائل ہیں،میں آپ کوخبردیتاہوں کہ اسمبلیاں توڑنے کالیٹرٹائپ ہورہاتھا،بڑے بھائی جان کوپتہ چل گیا،انہوں نے آکرسمجھایا،عمران خان آج کل’’ ڈواورڈائی‘‘ پرتلے ہوئے ہیں،ہوسکتاہے انہیں اسمبلیاں توڑنے کافائدہ ہوجائے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاخسروبختیارنے استعفیٰ لکھ لیاہے ،وہ ڈرے ہوئے ہیں کہ میرابھی احتساب ہوسکتاہے ۔انہوں نے کہاعلیم خان اورشفقت محمود توجہانگیرترین کے دوست اورساتھی تھے ،انہوں نے فیصلہ کیاکہ سردی زیادہ ہے ، رضائی اوڑھے رکھنااچھاہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…