ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جہانگیر ترین کا احتساب پاکستانی سیاسی جماعتوں کے لیے نئی مثال ہے،یہ احتساب کسی کو ہضم نہیں ہورہا ہے ،پی ڈی ایم بارے بھی تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 8  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کا احتساب پاکستانی سیاسی جماعتوں کے لیے نئی مثال ہے اس لیے کسی کو ہضم نہیں ہو رہا، اسلام آباد میں پانی کی بلا تعطل سپلائی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں پونا فقیراں کے ٹیوب ویلز کے لیے سپر فیڈر 24

گھنٹے بجلی فراہم کرے گا، پی ڈی ایم کے استعفوں کا ایٹم بم دنیا کا پہلا بم ہے جو ان کے گھر میں ہی پھٹ گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پونا فقیراں کے لیے خصوصی سپر فیڈر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین کا احتساب اس لیے لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہا کیوں کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اپنے لوگوں کیخلاف کاروائی کرنے کا رواج نہیں ، پاکستان تحریک انصاف نے پہلے علیم خان کے خلاف کاروائی کی وہ 3 ماہ حراست میں رہے اب جہانگیر ترین کے خلاف کاروائی ہو رہی ہے اور یہی وہ تبدیلی ہے جس کا نعرہ تحریک انصاف لے کر آئی ہے۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ پانی کی کمی اسلام آباد کا برا مسئلہ ہے اور ہم اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی شہر میں پانی کی بہتری کے لیے کوششیں کر رہے تھے اور آج بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ ہفتے راول ڈیم سے 2 ایم جی ڈی پانی کی اسلام آباد کو فراہمی کا افتتاح کیا اورآج پونا فقیراں کے لیے خصوصی سْپر فیڈرکا افتتاح کیا ہے جس سے پونا فقیراں کے ٹیوب ویلز کے لیے بلا تعطل بجلی فراہم ہوگی اور اسلام آباد کے سیکٹرزآئی ٹین، آئی نائن اور جی الیون کو 24 گھنٹے پانی کی ترسیل ہوسکے گی اورلوگوں اس رمضان اور آنے والے موسمِ

گرما میں ذہنی تنائو سے نجات ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جڑواں شہروں سے پانی کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے کام کر رہے ہیں اور غازی بروتھا سے 100 ایم جی ڈی پانی اسلام آباد کے لیے لانے کا منصوبہ شروع ہو چکا ہے اور ایف ڈبلیو او کے ساتھ اس سلسلے میں ابتدائی کام مکمل ہو چکا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم

کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کے استعفے حکومت کے لیے ایٹم بم ثابت ہوں گے لیکن میرے خیال میں یہ دنیا کا پہلا ایٹم بم ہے جو پی ڈی ایم کے گھر میں ہی پھٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس کوئی نظریہ نہیں تھا یہ محض اپنی چوریاں چھپانے کے لیے اکٹھے ہوئے تھے اور اب یہ اتحاد اپنے

منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے۔علی نواز اعوان نے کہا کہ یہ احتجاج سے عوام کا وقت ضائع کر رہے تھے ہم اپنا کام کرتے جا رہے ہیں پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے ٹیکسٹائل کی صنعت میں ترقی ہو رہی ہے، کسان کو اپنی فصلوں کی ریکارڈ قیمت مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد مہنگائی میں بھی کمی آئے گی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…