مقبوضہ بیت المقدس (نیوزڈیسک )بیمار ہونے کی صورت میں بچوں کو ڈاکٹروں کے پاس لے جانا اور ان کا علاج کرانا والدین کے لئے جوئے شیر لانے کے مترادف ہوتا ہے لیکن اب تو بچوں کو اسپتال میں بھی تفریح میسرآنے لگی۔جی ہاں فلسطینی شہر غزہ کے ایک اسپتال میں جوکر بچوں کو دوران علاج اپنے مزاحیہ چٹکلوں اورعجیب و غریب حرکتوں سے محظوظ کرتے نظر آتے ہیں۔ گذشتہ برس اسرائیلی ظلم و بربریت کا شکار ہونے والے فلسطینی ننھے پھولوں کے علاج کیلئے یہ دونوں ڈاکٹر جوکروں کے روپ میں موجود رہتے ہیں اورعلاج کے دوران زخمی بچوں کا دھیان بھی بٹاتے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس اسپتال میں بچوں کے علاج کیلئے یہ انوکھی ترکیب استعمال کی جارہی ہے جو بہت مفید ثابت ہوئی ہے۔