کراچی (نیوزڈیسک )ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا، ویڈیو گیمز اور موبائلز کے بے تحاشا استعمال سے بچوں کی سماجی، جذباتی اور ذہنی نشوونما متاثر ہو رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا، ویڈیو گیمز اور موبائلز کے بے تحاشا استعمال سے بچوں کی سماجی، جذباتی اور ذہنی نشوونما متاثر ہو رہی ہے۔ امریکا کی ہارورڈڈ یونی ورسٹی کے ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل آلات کے مستقل استعمال کی وجہ سے بچوں کے وزن میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین نے بچوں کے اس رویے کا ذمےدار ان والدین کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ والدین بچوں کو ان اشیاسے دور رکھ سکتے ہیں لیکن اس کے لئے پہلےانہیں خود ان چیزوں سےدور رہنا ہوگا۔ والدین کو چاہئے کہ وہ بچوں کے کمروں میں ٹی وی سیٹ نہ رکھیں اور انہیں موبائل سمیت دیگر ڈیجیٹل آلات دینےسے بھی گریز کریں۔