بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جہانگیر ترین کی تمام کمپنیوں کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے

datetime 7  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ+این این آئی)ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کی شوگر مگز اور دیگر اداروں کے تین اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں، اس کے علاوہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے جے ڈی ڈبلیو کے تین عہدیداروں کے نام بھی بلیک لسٹ پر ڈال دیے ہیں، یہ تینوں عہدیدار بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔ نجی ٹی وی کو ایف آئی اے ذرائع نے

بتایا کہ جے ڈی ڈبلیو، ترین فارم سسٹم اور ترین ڈیری فارم کے 3 اکاؤنٹس منجمد کرکے فارنزک آڈٹ کروایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ جے ڈی ڈبلیو کے دو ملازمین جو سٹہ بازی میں ملوث ہیں ان کے اکاؤنٹس بھی فارنزک آڈٹ کے لئے منجمد کر دیے گئے ہیں، واضح رہے کہ شوگر ملز میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے معاملے میں بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کر تے ہوئے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا۔جہانگیر ترین اور علی ترین اپنے وکلاء کے ہمراہ لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔بینکنگ کورٹ کے جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت 10اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔جہانگیر ترین کی عدالت پیشی کے موقع پر صوبائی وزراء، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ان کے ہمراہ پیش ہوئے جسے غیر اعلانیہ سیاسی پاور شو قرار دیا جارہا ہے۔ صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال،نذیر بلوچ، راجہ ریاض،سلیمان نعیم،غلام بی بی بھروانہ، خرم لغاری،چوہدری افتخار گوندل،اسلم بھروانہ،طاہر راندھاوا اور امیر محمد خان سمیت دیگر جہانگیر خان ترین اور ان کے صاحبزادے کے ہمراہ پیش ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ تمام شخصیات جہانگیر ترین کی لاہور میں واقع رہائشگاہ پر بھی جمع ہوئے۔ دوسری جانب سینئر سیاسی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ

ایک سال سے چپ ہوں پھر بھی میری وفاداری کا امتحان لیاجارہا ہے،، میری وفاداری کا اور کیا ثبوت چاہیے، میری تحریک انصاف سے راہیں جدا نہیں ہوئیں،تحریک انصاف میں موجود ہوں اور رہوں گا،ہم تحریک انصاف سے اس وقت انصاف مانگ رہے ہیں،جوانتقامی کارروائی کرارہا ہے اس کوبے نقاب کیاجائے، عمران خان ان

عناصر کوبے نقاب کرسکتے ہیں، مجھے عمران خان صاحب سے دورکردیاگیاہے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ پرایک نہیں،دو نہیں بلکہ 3ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں، کیس ابھی شروع نہیں ہوا اور میرے اور میرے بیٹے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے گئے،اکاؤنٹس کیوں منجمد کئے،

اس سے کیا فائدہ، کون کر رہا ہے۔انہیں سب شوگر ملزمیں سے صرف جہانگیرترین نظرآیاہے،کیاآپ کاکیس اتنا کمزورہے کہ آپ عدالت میں بات نہیں کرتے،میڈیا میں میرے خلاف گند اچھالتے ہیں، انتقامی کارروائی کی وجہ کیا ہے؟ ایک سال سے مجھ پرشوگرکمیشن چل رہاہے، ایک سال سے چپ ہوں،ظلم بڑھتا جا رہا ہے، دوست تھا دشمنی

کی طرف کیوں دھکیلا جا رہا ہے؟۔ تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہے ہیں، جوانتقامی کارروائی کرارہا ہے اس کوبے نقاب کیا جائے، عمران خان ان عناصر کوبے نقاب کرسکتے ہیں، مجھے عمران خان سے دورکردیاگیا۔جہانگیرترین نے مزید کہا کہ دس سال پارٹی کے لیے خون پسینہ ایک کیا، میرے جانے سے تحریک انصاف کو بھی نقصان پہنچے گا۔جہانگیرترین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کی دو ٹوک اندازمیں تردید کرتے ہوئے کہا

میں تحریک انصاف میں شامل ہوں اور رہوں گا، میرا آصف زرداری سے ملاقات کاکوئی ارادہ نہیں، آصف زرداری سے ملاقات کی باتوں میں حقیقت نہیں، ایسی کوئی ملاقات نہیں ہو رہی۔تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا کہ عمران خان کے اعتماد کے ووٹ لینے میں سب سے زیادہ کردار جہانگیر ترین کا تھا، عمران خان نے جہانگیر ترین کی وجہ سے ہی اعتماد کا ووٹ لیا، وزیراعظم کے اردگر بیٹھے لوگ خرابیاں پیدا کر رہے ہیں، وزیراعظم اپنے اچھے کو دوست کو نہ کھوئیں۔ جہانگیر ترین کی وجہ سے پنجاب حکومت بنی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…