جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

اے این پی کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی پی ڈی ایم کا اتحاد چھوڑنے پر غور شروع کر دیا

datetime 7  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی شوکاز نوٹس کا سخت جواب دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے بھی پی ڈی ایم کو چھوڑنے پر غور شروع کر دیا ہے۔اطلاعات ہیں کہ بعض پیپلزپارٹی رہنماوں نے پی ڈی ایم کو الوداع کہنے کی تجویز دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شوکازنوٹس کا مقصد ہی پیپلزپارٹی کی تضحیک کر کےعلیحدہ کرنا ہے

، پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کےماتحت نہیں کہ اس انداز میں نوٹس جاری کیا جائے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس پر حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے بھرپو رجواب دینے کا فیصلہ کر لیا ، اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی جانب سے نوٹس کو کسی خاطر میں نہ لانے کا بیان دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی کے سینئر رہنماوں کو نوٹس پر سخت جواب دینے کی ہدایت کر دی۔شیری رحمان،راجہ پرویز اشرف،فرحت اللہ بابر اور نیئر بخاری سمیت دیگر نوٹس کا جواب تیار کریں گے۔شوکاز نوٹس کا جواب تیار کرکے حتمی منظوری کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کو بھجوایا جائے گا۔پیپلزپارٹی نے شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد فوری سی ای سی کا اجلاس بھی طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب مصالحانہ کی بجائے جارحانہ انداز میں دے گی۔پیپلزپارٹی نوٹس کے جواب میں (ن) لیگ اور پی ڈی ایم کی پالیسی کو ہدف تنقید بنائے گی،پیپلز پارٹی نوٹس کے الزامات پر جلد پریس کانفرنس بھی کرے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…