پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات پر سوالات اٹھا دئیے،سب سے بڑا مسئلہ کسے قرار دیدیا؟ عوام حکومت کیخلاف پھٹ پڑے

datetime 7  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) مہنگائی پاکستانی عوام کا سب سے بڑامسئلہ بن گئی ہے جب کہ لوگوں کو یہ فکر ہے کہ آسمان کو چھوتی قیمتیں کہاں جاکر رکیں گی۔عوام کا یہ رجحان گلوبل مارکیٹ اور کنسلٹنگ فرم Ipsos کے سروے میں سامنے آیا۔ ایک ہفتہ قبل کیے گئے اس سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ صارفین

کا اعتمادبہت نیچے آگیا ہے اور وہ سرمایہ کاری سے متعلق فیصلے کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھے۔سروے کے 32 فیصد شرکا نے افراط زر کو سب سے زیادہ پریشان کن ایشو قرار دیا۔ اس کے بعد بیروزگاری اور پھر کورونا کو پریشان کن قرار دیا گیا۔ سروے کے نتائج نے وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات پر بھی سوالیہ نشان ثبت کردیا ہے جو لوگوں کے معاشی خوف کم کرنے کے بجائے کرپشن کے خاتمے کی بات کرتے ہیں۔سروے کے صرف 3 فیصد شرکا نے کرپشن، رشوت ستانی، ملاوٹ اور اقربا پروری کو اپنے لیے مسئلہ قرار دیا۔ کے پی سے 38 فیصد شرکا نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ ان کے نزدیک سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ سندھ اور پنجاب کے31 اور بلوچستان کے 30فیصد شرکا مہنگائی میں اضافے سے پریشان تھے۔ مہنگائی کے بعد بیروزگاری ان کے نزدیک سب سے اہم مسئلہ تھی۔صرف 7فیصد شرکا کا خیال تھا کہ موجودہ معاشی صورتحال بہت اچھی ہے جبکہ 29 فیصد نے بہتر قرار دیا۔ 64فیصد شرکا نے معیشت کو بدحال قرار دیا۔ ہر دس میں سے آٹھ افراد نے کہا کہ وہ اپنی ملازمت کے تحفظ کے سلسلے میں پراعتماد نہیں ہیں۔ 43 فیصد شرکا نے کہا کہ وہ پچھلے چھ ماہ کے دوران کسی نہ کسی ملازمت سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…