پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

جھکنے اور بکنے کے بھی طریقے ہوتے ہیں‎پیپلزپارٹی اور اے این پی نے جو کیا اس سے جگ ہنسائی ہوئی

datetime 6  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

‎ اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت سے تعاون لیا۔ اے این پی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر لگائے گئے الزامات پر مولانا عبدالغفور

حیدری نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اے این پی نے الزام لگایا ہے کہ فضل الرحمان نے صحیح قیادت نہیں لگائی۔انھوں نے اے این پی اور پیپلز پارٹی پر الزام لگادیا کہ ان دونوں جماعتوں نے مل کر پی ٹی آئی حکومت  سے تعاون حاصل کیا تھا۔ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جھکنے اور بکنے کے بھی طریقے ہوتے ہیں، پیپلز پارٹی اور اے این پی نے جس طرح کا کردار ادا کیا اس سے جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اے این پی سے پوچھا تھا کہ ایسا کیوں کیا؟ اے این پی نے اعتراف کیا تھا کہ ان کا یہ اقدام یاری دوستی کی وجہ سے تھا۔ انھوں نے کہا کہ دوستی اپنی جگہ ہوتی ہے لیکن اصول اپنی جگہ پر ہوتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی نے فاش غلطی کی اور مولانا فضل الرحمٰن پر الزام عائد کردیا۔ انھوں نے کہا کہ اے این پی کا مولانا فضل الرحمان پر الزام لگانا مناسب نہیں تھا۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…