جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

چیئرمین نیب جاوید اقبال کو مدت ملازمت میں توسیع ملنے کا امکان‎

datetime 6  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت بھی ختم ہونے جارہی ہے میرے خیال میں ہوسکتا ہے کہ انہیں ملازمت میں توسیع مل جائے ۔ اس حوالے سے غور و فکر جاری ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ اس وقت نیب میں بڑے اہم کیسز چل رہے ہیں شاید موجود چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی جائے ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کا اپنا اپنا ایجنڈا ہے وہ ایک ہی نقطے پر جمع ہوئی ہیں تاکہ وزیراعظم عمران خان کو ہٹایا جا سکے لیکن اس وقت پی ڈی ایم بھی بڑے بڑے برج گرتے جارہے ہیں ، پیپلز پارٹی سسٹم کا حصہ بن چکی ہے جبکہ اس کا جھکائو بھی حکومت کی طرف ہے ۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت چیئرمین نیب کو بلیک میل کر رہی ہے،نیب ملک کی سیاست کو تباہ کرنے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے،نیب کو حکومت کی کرپشن نظر نہیں آتی ،روز ویلٹ ہوٹل پاکستان کی ملکیت ہے ،ملک کے اثاثے پر حکومت وضاحت کردے۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ آج پھر سے احتساب عدالت میں ایل این جی کا معاملہ چل رہا ہے ،نہ کیس ہے اور نہ کیس میں کوئی حقیقت ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیب ملک کی سیاست کو تباہ کرنے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے،حکومت چیرمین نیب کو بلیک میل کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ احتساب کا ادارہ خود قابل احتساب ہے، نیب کو حکومت کی کرپشن نظر نہیں آتی ۔ انہوںنے کہاکہ روز ہوٹل کا معاملہ حکومت کے خلاف نیا ابھر رہا ہے، حکومت روز ہوٹل کے معاملے پر وضاحت کرے کہ آخر یہ ہے کیا؟۔ انہوںنے کہاکہ روز ویلٹ ہوٹل پاکستان کی ملکیت ہے اور اس کی حقیقت عوام کو بتانا ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت چینی اور آٹے امپورٹ کرنے کا سکینڈل عوام کے سامنے نہ رکھ سکی۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے اثاثے پر ہی حکومت کوئی عوام کے سامنے وضاحت کردے۔ انہوںنے کہاکہ نیب کی سرکس چلتی رہے گی اور یہ بہت پرانی ہے، نیب کا مقصد ہی سیاستدانوں کو ٹارگٹ کرنا ہے، یا ملک چلا لیں یا پھر نیب کو چلا لیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کے پاس چیئرمین نیب کی ویڈیوز ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایک خاتون نے وزیراعظم پورٹل میں شکایت کی تھی کہ چیئرمین نیب نے کوئی نازیبا حرکتیں کیں، یہ معاملہ قومی اسمبلی میں بھی سامنے آیا ہے، خاتون نے کہا ہے کہ مجھ سے وعدے کیے گئے تھے جو پورے نہیں ہو سکے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…