پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

خارش کی دعا!حضرت علی ؓ کا بتایا ہوا طاقتور عمل

datetime 6  اپریل‬‮  2021
خارش کی دعا
خارش کی دعا
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خارش کی دعا!حضرت علی ؓ کا بتایا ہوا طاقتور مجرب وظیفہ ہے حضرت علی ؓ نے یہ بتایا کہ اگر کسی کو جلد کی یہ بیماری اس قسم کی خارش جو شدید ہو خارش کرتے کرتےجسم سے خون نکلنا شروع ہوجائے تو وہ سورہ مومنون کی آیت نمبر 14 اکیس مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پیئے اور یہ خیال کرے اس آیت مبارکہ کے اول و آخر تین تین مرتبہ درود ابراہیمی بھی لازمی پڑھ لے

خارش کی دعا

یہ وظیفہ اس وقت تک جاری رکھے جب تک اسے آرام نہیں آجاتا اس میں دس دن لگ جائیں پندرہ دن لگ جائیں بیس لگ جائیں یا اس سے بھی زیادہ لگ جائیں تو انشاء اللہ اس بیماری سے اس تکلیف سے آپ کی جان چھوٹ جائے گیاگر پورے یقین سے یہ عمل کیا یقین کی مضبوطی ضروری ہے یقین کے اندر کمزوری کسی قسم کی نہیں ہونی چاہئے اور ایک دوسرا وظیفہ بھی اسی مقصد کے لئے ہے وہ حضرت جعفر بن صادق ؓ سے روایت ہے انہوں نے بتایا کہ سورہ قدر سات مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے صبح شام وہ پانی پی لیں اس کے بھی اول آخر تین تین مرتبہ درود ابراہیمی پڑھے انشاء اللہ اس کی برکت سے بھی اللہ اپنی رحمت سے شفاء عطافرمائیں گے ۔

شفاء  اللہ نے دینی ہے

کوئی وظیفہ کریں کوئی میڈیسن استعمال کریں لیکن یہ دل میں یقین رکھیں شفاء مجھے میرے اللہ نے دینی ہے اللہ کسی دوائی کے اندر شفاء ڈال دیں وہ اس کی مرضی ہے اس سے شفاء کو نکال دیں وہ بھی اس کی مرضی ہے اسی طرح کسی وظیفہ کے اندر بھی اپنے ان مبارک ناموں کے اندر قرآن پاک کی ان آیات مبارکہ کے اندر بھی اگر اللہ شفاء ڈال دیں تو ٹھیک ہےلیکن یقین رکھیں جس طرح قرآن نے کہا وننزل من القرآن ماھو شفاء و رحمۃ للمومنین ایمان والوں کے لئے قرآن پاک کے اندر اللہ نے شفاء رکھ دی ہے بس یہ یقین رکھیں یہ پکی بات ہے اس میں شک نہیں ہے یقین سے یہ عمل کیجئے

انشاء اللہ تعالیٰ اس موذی مرض سے جان چھوٹ جائے گی یہ کسی بچے کو ہے تب بھی یہی نسخہ استعمال کریں بچی کو ہےتب بھی اسی طریقے سے وظیفہ پڑھیں جوان کو ہے بوڑھے آدمی کو ہے ہر ایک کے لئے یہی وظیفہ ہے اسی کی برکت سے اللہ شفاء عطا فرمائے گا اللہ مجھے بھی آپ تمام سامعین کو قرآن پاک کے ان مقدس وظائف کے اوپر عمل کی توفیق عطا فرمائیں ۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…