پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اللہ ہمیں احسن اقبال کے تجربے سے بچائے شوکاز نوٹس کو ردی کا کاغذ بھی نہیں سمجھتے پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے وجود پر ہی سوالات اٹھا دیے

datetime 6  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شوکاز دینے کا کسی کے پاس کوئی اختیار نہیں اسے ردی کا کاغذ بھی نہیں سمجھتے،پی ڈی ایم کوئی جماعت ہے اور نہ ہی ہم کسی اپوزیشن رہنما کی خواہشات کے پابند ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کوئی جماعت نہیں ،شوکاز کا جواب دینا ہی نہیں بنتا،پی

ڈی ایم کی جانب سے شوکاز جاری کرنا غیرذمہ داری کا مظاہرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا 26مختلف پوائنٹس پراتفاق ہے، کیا پیپلزپارٹی نے کسی بھی ایک پوائنٹ سے انحراف کیا ہے؟،بنیادی نکتہ یہ تھا کہ ریلیاں اور جلسے جلوس ہوں گے اور تحریک عدم اعتماد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں (ن)لیگ نے پی ٹی آئی سے مل کر بندر بانٹ کی ہم نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔ ہم استعفے دینے کی بات پر تیار ہیں ،پی ڈی ایم میں استعفوں سے پہلے عدم اعتماد پر اتفاق ہوا تھا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ چاہتی ہے کہ تحریک عدم اعتماد چھوڑ کر اسمبلیوں سے استعفے دیئے جائیں جبکہ ہم کہتے ہیں کہ استعفے آخری آپشن ہے پہلے دیگر پوائنٹس مکمل کیے جائیں۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ موجودہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدالت گئے جہاں ہمارے خلاف فیصلہ آیا ،اب ہم اپیل پر جارہے ہیں امید ہے اس بار فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بیمار ہیں تو راجہ پرویز اشرف نائب صدر ہیں، شاہد خاقان عباسی کس حیثیت سے گفتگو کررہے ہیں۔پیپلز پارٹی نے کوئی ڈیل نہیں کی بلکہ ڈیل ان کی ہوئی ہے جو اپوزیشن کوتقسیم کرکے حکومت کوفائدہ پہنچارہے ہیں۔پی ڈی ایم میں کثرت رائے سے نہیں اتفاق رائے سے فیصلے ہوتے ہیں اور اگر معاہدے سے کوئی انخراف کررہا ہے تو وہ مسلم لیگ (ن) ہے۔ انہوں نے احسن اقبال کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے اللہ ہمیں احسن اقبال کے تجربے سے بچائے ،لیگی رہنماؤں کے پیپلزپارٹی سے متعلق بیانات مناسب نہیں انہیں اپنے رویے پر غور کرنا چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…