جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمن کے پیزا کھانے اور چائے پینے کا وقت گزرگیا پی ڈی ایم سربراہ کے گھیرا تنگ، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فضل الرحما ن صاحب کے لئے یہ پیزا کھانے یا چائے پینے کا وقت نہیں بلکہ رسیدیں جمع کروانے کا وقت ہے۔، الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری کو پوری کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کے خلاف کیس کا جلد فیصلہ جاری کرے۔ ڈسکہ الیکشن سے اپوزیشن کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

پیر کو اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ جو مقدمہ الیکشن کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے عمران خان نے شروع کیا ہے اس کوہم منطقی انجام تک پہنچائیں گے، الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ آئینی ذمہ داری کو پوری کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کے خلاف کیس کا جلد فیصلہ جاری کرے۔ انکا کہنا تھاکہ چوبیس جماعتوں کو فنڈنگ کیس کے اندر نوٹس جاری ہوئے ہیں، جن میں جمعیت علمائ اسلام (ف) بھی شامل ہے۔مولانا فضل الرحمان لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی سے پیسے لیتے رہے ہیں،انہوں نے غیر ملکیوں سے بھی پیسے لے کر ڈیر ہ اسماعیل خان اور چک شہزاد کی جائیدادیں بنا لی ہیں،ان کوپتا ہوناچاہئیے کے سیاسی پارٹیوں کے آرڈر 2003کی شق 63یہ پابند بناتی ہے کہ تمام جماعتیں اپنے اخراجات الیکشن کمیشن میں جمع کروانے کی پابند ہیں اور الیکشن کمیشن نے ان کی سکروٹنی کرنی ہے۔2017میں سپریم کو رٹ حنیف عباسی کے کیس میں واضح ہدایات دے چکا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے پانچ سالہ اکائونٹس کی جانچ پڑتا ل کرنی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…