جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

عمران خان نے اپنے ایک وزیر سے کہا بھارت سے تجارت کی سمری کا پبلک میں دفاع کیا جائے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 4  اپریل‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر مصدق ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو بھیجے گئے اپنے خط میں بھارت کے آئین کے آرٹیکل 370 کے خاتمے پر کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے

حل کا کوئی ذکر کیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے دور میں بھی بھارت سے تجارت ہورہی تھی لیکن اس وقت آرٹیکل 370 ختم نہیں ہوا تھا۔وزیراعظم نے بحیثیت وزیر تجارت ای سی سی میں سمری بھیجی۔ مصدق ملک نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نے اپنے ایک وزیر سے یہ بھی کہا تھا کہ ہمارے خارجی، دفاعی اور معاشی معاملات مختلف ہیں اور بھارت سے تجارت کی سمری کا پبلک میں دفاع کیا جائے تاہم کابینہ میں تین وزیروں کی شدید مخالفت پر سمری واپس لے لی گئی۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سمیت قائد حزب اختلاف بھی بلوچستان عوامی پارٹی کی مدد سے آیا ہے لیکن ہم باپ پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں اسی لئے ہمارے 27 سینیٹر سینیٹ میں الگ گروپ بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب ویزاعظم خود کرونا سے متاثر ہونے کے باوجود اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں تو پھر وہ عوام سے کس بات کا گلہ کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیپال میں ساڑھے 5 فیصد، سری لنکا اور بھارت میں چار چار فیصد لوگوں کی کرونا ویکسی نیشن ہوچکی ہے جبکہ پاکستان میں ایک فیصد افراد کو بھی ابھی تک ویکسین نہیں لگائی جاسکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…