جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

اسٹیٹ بینک کے متعلق بل پاکستان کی خود مختاری کا سودا ہے جس کی ہم اجازت نہیں دیں گے، ن لیگ ڈٹ گئی

datetime 4  اپریل‬‮  2021 |

نارووال (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے متعلق بل پاکستان کی خود مختاری کا سودا ہے جس کی ہم اجازت نہیں دیں گے ،حکومت نے پاکستان کی معیشت کی بنیادیں ہلا دیں ہیں اورمعیشت قرضوں کے بوجھ تلے دب چکی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میڈیا

سے بات کرتے ہوئے کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی کی تین سال کی کارکردگی یہ بتا رہی ہے کے آپ نے جہاد عوام کی ترقی ،خوشحالی ،سی پیک ،قوم کی خود مختاری اور یکجہتی کے خلاف کیا ہے اور آپکی وجہ سے بائیس کڑور عوام پھس رہی ہے اور جتنا قرضہ آپ لے چکے ہیں اسے کون ادا کرے گا آپ نے ڈھائی سالوں میں مسلم لیگ (ن) کے پانچ سالہ قرضے سے زیادہ بوجھ تلے دبا دیا ہے جبکہ مسلم لیگ کا لیا ہوا قرضہ پیداواری قرضہ تھا جس سے موٹر ویز ،بجلی کے منصوبے اور سی پیک کو چلایا گیا لیکن تحریک انصاف کے تمام لیے ہوئے قرضے غیر پیداواری ہیں ۔احسن اقبال کا کہنا تھا کے کیوں کے یہ ملک آپ کی جاگیر نہیں ہے بائیس کڑور عوام کا ملک ہے کسی کو اس کے مستبل سے کھلوارڑکرنے کی اجازت نہیں دیں گے دوسری طرف آپ کہتے ہیں کے پچھلے سب چور تھے میں کیا کروں ساری دولت وہ باہر لے گئے ہیںیہ کون سی دیانت داری ،ایمانداری ہے جس کی سزا بائیس کڑور عوام بھگت رہی ہے اصل دیانت دار تو پچھلے تھے وہ عوام کی خدمت کرتے تھے ۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ کبھی پیپلز پارٹیسے اور کبھی مشرف کی ٹیم سے نکال کے لے آتے ہیں پی ٹی آئی کی ٹیم کدھر ہے جس پر آپ نے قوم کو گمراہ کیا تھا آپ صرف الزام تراشیاں کر سکتے ہیں حکومت چلانا آپ کے بس

کی بات نہیں ہے ۔ احسن اقبال نے کہا کے اس حکومت نے عوام کو بچانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جبکہ حکومت کو چاہیے تھا کے چار سے پانچ کڑور ویکسین خریدتی یہ کشکول لے کر بھیک مانگتے رہے جس کے نتیجہ میں چین کی طرف سے جو گفٹ میں ویکسین ملی اس کے علاوہ پاکستان نے کوئی کرونا کی ویکسین حاصل نہیں کی ،

پاکستان کی عوام آپ کا اصل چہرہ دیکھ چکی ہے آپ صرف اپوزیشن کر سکتے ہیں آپ خدارا ستعفیٰدیں اور گھر جائیں کیونکہ جس تیزی سے آپ پاکستان پر قرضہ ڈال رہے ہیں اس میں ہمارا مستقبل گروی رکھا جا رہا ہے آپ کی لڑائی نواز شریف کے ساتھ ہے اس کی سزا عوام کو نہ دیں یہ ملک ان کو چلانے دیں جنہون نے اس ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور اس کی معیشت کو بہتر کیا تھا اور وہ صرف مسلم لیگ (ن) ہی ہے ہمارے پاس ملک چلانے کی صلاحیت ہے ہم اس ملک کو دوبارہ اس کے پیروں پر کھڑا کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…