جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

رمضان کے چاند کی رویت سے متعلق فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ایک مرتبہ پھر بحث چھڑ گئی، مرکزی رویت ہلال کے نومنتخب چیئرمین کا برہمی کا اظہار

datetime 4  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ٹوئٹ سے ایک مرتبہ پھر مذہبی حلقوں میں تنازع کھڑا ہوگیا ہے اور مرکزی رویت ہلال کے نومنتخب چیئرمین نے وفاقی وزیر کے بیان پر برہمی کا اظہار کردیا۔تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے سماجی روابط کی ویب سائٹ

ٹوئٹر پر کہا تھا کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام کو لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت کئی دیگر شہروں میں واضع طور پر دیکھا جاسکے گا اور 14 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ماضی میں چاند دیکھنے سے متعلق متعدد اعلانات کی وجہ سے ملک کے امیج کو نقصان پہنچا۔نجی ٹی وی کے مطابق مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ یہ شریعت کی نافرمانی کی بات نہیں ہوگی تاہم ملک میں رمضان اور عید کی مختلف تاریخیں ہونے پر قومی فخر کو نقصان پہنچتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ اسلامی مہینوں کے آغاز کے لیے نئے چاند سے متعلق حتمی اعلان کرے۔مولانا عبدالخبیر نے کہا کہ فواد چوہدری کو کمیٹی کے اجلاس کا انتظار کرنا چاہیے تھا کیونکہ وزارت سائنس کا ایک سینئر افسر کمیٹی کا ممبر ہے۔چیئرمین نے کہا کہ ہم 13 اپریل کو رمضان کے چاند کو دیکھنے کیلئے آئندہ اجلاس پشاور میں کر رہے ہیں اور مفتی پوپل زئی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس میں شریک ہوں یا اپنے نمائندوں میں سے کسی کو بھیجیں تاکہ اتفاق رائے سے فیصلہ ہو۔رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر نے بتایا کہ پہلی مرتبہ مرکزی کمیٹی نے ضلعی سطح پر رویت ہلال کمیٹیاں تشکیل دی ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے

کہ گواہوں کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔فواد چوہدری نے پہلے کہا تھا کہ اس جدید دور میں سائنسی علم کی مدد سے ہر مسئلے کو حل کیا گیا ہے اور صرف وہی قومیں ترقی کر رہی ہیں جو سائنس کو استعمال کررہی ہیں۔وزیر نے کہا کہ اسلام اور سائنس متضاد نہیں ہیں تاہم اسلام میں علم کی اہمیت اسے دوسرے مذاہب سے ممتاز کرتی ہے۔رویت

ہلال کمیٹی کے نئے سربراہ مولانا عبدالخبیر نے عید سمیت مذہبی تہواروں میں تنازعات کو ختم کرنے کے لیے شریعت کی حدود میں رہتے ہوئے چاند دیکھنے کے لیے سائنسی معلومات سے استفادہ کرنے کا عندیہ دیا تھا اور فواد چوہدری نے چاند دیکھنے میں مولانا عبدالخبیر کو اپنی وزارت سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ ان کا دفتر سائنس کی مدد سے چاند دیکھنے کے حوالے سے اتفاق رائے حاصل کرنے کے لیے کمیٹی کی حمایت کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…