جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

اپنا وعدہ پورا کریں یا پھر اب ہمیں گھبرانے کی اجازت دے دیں‘ خاتون کی وزیراعظم کو کال

datetime 4  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کی براہ راست کال موصول کرنے کا سلسلہ تقریباً ڈھائی گھنٹے جاری رہا ۔ اتوار کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کی براہ راست کال موصول کرنے کا سلسلہ دن ساڑھے 11 بجے شروع ہوا جو ایک بجے تک جاری رہنا تھا تاہم شہریوں کی جانب سے بڑی تعداد میں کالز آنے کے بعد

عمران خان نے دورانیہ ایک گھنٹہ آگے بڑھایا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق اس دوران اسلام آباد سے ایک امبرین قیوم نامی خاتون نے بھی سوال کیا اور کہا کہ ’ہاؤس وائف ہوں اور میرے شوہر پرائیویٹ جاب کرتے ہیں، میں مہنگائی کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہوں‘۔ انہوں نے سوال کیا کہ ’مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور گزارا مشکل ہورہا ہے، ہم بچوں کے اسکول کی فیس دیں یا گھر کا خرچہ چلائیں؟‘ انہوں نے کہا کہ ’اب تو ڈالر کی قیمت بھی کم ہوگئی ہے اور روپے کی قدر مستحکم ہوگئی ہے، اب تو رمضان المبارک بھی آرہا ہے اور بنیادی اشیاء کی قیمتیں بالکل کم نہیں ہورہی ہیں‘۔ امبرین نامی خاتون نے کہا کہ ’خدارا اپنا وعدہ پورا کریں اور مہنگائی کو کنٹرول کریں، اگر یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ جو آپ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ آپ کو گھبرانا نہیں ہے تو پھر آپ ہمیں گھبرانے کی اجازت دے دیں‘۔ اس بات وزیراعظم بھی مسکرادیے اور ایک طویل جواب دیا۔ اس دور ان11 بج کر 58 منٹ پر کالز کے دوران وقفہ دیا گیا، 5 منٹ بعد یعنی 12 بج کر 3 منٹ پر عوام دوبارہ وزیرِ اعظم عمران خان سے بات چیت کا آغاز ہوا۔اس کے بعد 12بجکر 29 منٹ پر پھر 3 منٹ کا وقفہ ہوا اور پھر وقفے کے بعد عوام وزیرِ اعظم عمران خان سے براہِ راست کال پر بات کی اور یہ سلسلہ تقریباً دو بجے تک جاری رہا ۔وزیرِ اعظم عمران خان عوام کے ساتھ ٹیلی فون پر براہِ راست بات چیت کی، رابطے کیلئے نمبر 0519224900 دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے مشیروں کے مشورے کے برعکس اس بار ریکارڈنگ کے بجائے براہ راست بات چیت کر رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…