جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان نے 22 ممالک پر عائد سفری پابندیوں کی مدت میں توسیع کردی،برطانوی تارکین وطن کو خوشخبری بھی سنا دی

datetime 4  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن)حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کی وجہ سے 22 ممالک پر عائد سفری پابندیوں کی مدت میں بیس اپریل تک توسیع کر دی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)کی جانب سے یہ فیصلہ کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے خطرات بڑھنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری نیا سفری ہدایت نامہ

جاری کر دیا گیا ہے۔سفری ہدایت نامے کی کیٹیگری سی میں شامل ممالک کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ممالک کی نئی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ اس میں این او سی کے بغیر ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔جنوبی افریقہ، برازیل، زمباوے، کینیا اور تنزانیہ سمیت 22 ممالک سے آنے والوں کی آمد این سی او سی سے مشروط رکھی گئی ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ، نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز پاکستانی بھی وطن واپس نہیں آ سکیں گے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کٹیگری اے کے ممالک کی تعداد کم کرکے 20 کر دی ہے۔ کٹیگری اے میں شامل ممالک جن میں آسٹریلیا، چین اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک شامل ہے، ان سے آنے والوں کو کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں ہے۔تاہم کٹیگری بی میں شامل ممالک کے مسافروں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے رکھا گیا ہے۔ پاکستان نے برطانیہ کو سفری پابندی والے ملکوں کی فہرست سے نکال دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے بین الاقوامی پروازوں اور چارٹرڈ فلائٹس کے لیے نئی ایس او پی جاری کردی ہے، جب کہ نئی ایس او پی میں کیٹگری سی میں شامل ملکوں کی نئی فہرست بھی جاری کی گئی ہے، نئی ایس او پیز 6 تا 20 اپریل تک قابلِ عمل ہوں گی۔سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نئی

ایس او پیز کے مطابق پاکستان نے برطانیہ کو پابندی والے ملکوں کی فہرست سی سے نکال کر کٹیگری بی میں شامل کرلیا ہے، کیٹگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے پاکستان آنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیاہے، منفی کورونا رپورٹ کی صورت میں کیٹگری بی میں برطانیہ سمیت دیگر ملکوں کے مسافروں کو پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔ نئی ایس او پیز کے مطابق کیٹیگری سی میں شامل ملکوں

کے مسافر پاکستان سفر نہیں کرسکتے، کیٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، کولمبیا، زمبابوے، گھانا سمیت 22 ملکوں کو شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ نے دو روز پہلے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرکے سفری پابندی لگائی تھی۔ برطانوی حکام کے مطابق 9 اپریل سے برطانیہ میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کو دس روز کے لیے قرنطینہ میں رہنا پڑے گا، اطلاق ان مسافروں پر بھی ہوگا جو ٹرانزٹ فلائٹ پر ان ممالک جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…