جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہفتے میں اتنے دن بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رہے گی، این سی او سی کے اہم فیصلے

datetime 4  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن)نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے کورونا کی روک تھام کیلئے انتہائی اہم اقدام اٹھاتے ہوئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار بند رکھی جائے گی۔ فیصلے کا اطلاق

10 اپریل سے 25 اپر یل تک ہوگا۔تاہم گڈز، فریٹ، میڈیکل اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو استثنی حاصل ہوگا۔ ریلوے سروسز کو 70 فیصد سواریوں کے ساتھ ہفتے میں ساتوں دن آپریشنز کی اجازت ہوگی۔نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کا کہنا ہے کہ پابندی کے حوالے سے 10 اپریل کو اجلاس میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 81 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اس دوران پچپن ہزار چھ سو پانچ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے پانچ ہزار بیس افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ملک میں کورونا کے ساٹھ ہزار بہتر مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ وبا سے اب تک مجموعی طور پر چودہ ہزار سات سو اٹھہتر افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ چھ لاکھ تیرہ ہزاراٹھاون مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور کورونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد انتہائی ضروری ہے کیونکہ ملک میں کورونا وبا کے آغاز سے اب تک گزشتہ روز متاثرہ مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد سامنے آئی ہے۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…