جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

صوبائی حکومت کا بڑا فیصلہ ، تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے آٹھویں جماعت تک کب تک بند رکھے جائیں گے ، اعلان کر دیا گیا

datetime 4  اپریل‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) سندھ بھر میں تمام نجی اور سرکاری اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک کے تدریسی عمل کو منگل 6اپریل سے 21اپریل تک کرونا کی صورتحال کے پیش نظر معطل کردیا گیا ہے۔ تاہم اس دوران آن لائن کلاسز اور ہوم ورک کے لئے واٹس اپ، ای میل یا ہفتہ میں ایک بار والدین کو اسکول آکر ہوم ورک لینے کی اجازت ہوگی۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نے

اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں کرونا کی صورتحال کے پیش نظر سندھ کرونا ٹاسک فورس کی ہدایات پر سندھ بھر میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں کلاس آٹھویں تک کے فزیکل تدریس کا 15 روز کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں سندھ ٹاسک فورس برائے کرونا وائرس کی ہدایات پر گذشتہ روز محکمہ تعلیم کی اسٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا تھا، جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا اور اس سلسلے میں ان سے مشاورت کی گئی تھی کہ اگر حکومت سمجھتی ہے اور محکمہ صحت اور دیگر کی جانب سے کرونا پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہمیں مڈل تک کے تعلیمی اداروں میں آنے والے چھوٹے بچوں میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تدریسی عمل کو 15 روز کے لئے موخر کرنا پڑا تو کرسکتے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ ہفتہ کی شام کو وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت منعقدہ سندھ ٹاسک فورس برائے کرونا وائرس کے اجلاس میں تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ منگل 6 اپریل سے 21 اپریل تک تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں کلاس آٹھویں تک کی تدریسی عمل کو معطل کیا جائے اور اس دوران آن لائن کلاسز، ہوم ورک کے لیے واٹس اپ، ای میل سمیت دیگر ذرائع اور اگر نہ ہوں تو والدین ہفتہ میں ایک بار اسکول جاکر اپنے بچوں کا ہوم ورک لے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام اقدامات چھوٹے بچوں میں آنے والی کرونا وائرس کی تیسری لہر سے ان کو بچانے کے لئے کئے گئے ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…