مہنگائی کم نہیں کر سکتے تو گھبرانے کی اجازت ہی دے دیں خاتون کالر کی وزیر اعظم سے درخواست

4  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم عمرا ن خان سے ایک کالر خاتون نے درخواست کی کہ مہنگائی کم نہیں ہوتی تو گھبرانے کی اجازت دے دیں، جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ کوگھبرانے کی ضرورت اس لیے نہیں کہ ہم مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

انشا اللہ ہم مہنگائی پر قابو پاکر دکھائیں گے۔ ٹیلی فون پر براہ راست ایک کالر کے سوال”میں گھریلو خاتون ہوں، مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے، گزارا مشکل ہورہا ہے،سکولوں کی فیس دیں یا گھر کا خرچہ چلائیں،ڈالر کی قدر کم اور روپیہ بھی مستحکم ہوگیا ہے ، رمضان شریف آرہا ہے، بنیادی اشیاء کی قیمتیں کم نہیں ہورہیں، اگر آپ مہنگائی کو کم نہیں کرسکتے، تو پھر آپ جو پہلے د سے کہتے آرہے ہیں گھبرانا نہیں، تو پھر ہمیں گھبرانے کی اجازت دے دیں۔سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ نے وہ بات کی جس پر ہماری ساری توجہ ہے، باقی ساری چیزیں ایک طرف مہنگائی ایک طرف ہے، مہنگائی انتظامیہ کا مسئلہ ہے، پاکستان میں مافیاز بیٹھے ہوئے ہیں، قائداعظم نے بھی ان کی بات کی تھی، یہ ذخیرہ اندوز اور سٹہ باز ہیں، چینی پڑی ہوتی ہے لیکن قیمت بڑھ جاتی ہے، مافیاز جان بوجھ کر مہنگائی کرتے ہیں۔انہوں نے کالر کا نام لے کرہدایت کی آپ گھبرانے کی ضرورت اس لیے نہیں کہ ہم اس پر ارا

وقت کام کررہے ہیں، اس سال ہم انقلابی زرعی پالیسی لے کرآرہے ہیں سارا زرعی سیکٹر تبدیل کردینا ہے۔ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے پہلے پتا چل جائے گا کہ کس موسم میں کس چیز کی کمی ہوجاتی ہے اور بحران پیدا ہونے سے قیمتیں اوپر نہ چلی جائیں۔انشاء اللہ ہم مہنگائی پر قابو پاکر دکھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…