جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان، افغانستان کیلئے سب سے اہم ہے اور رہے گا امریکی کانگریس کی تیار کردہ سرکاری رپورٹ میں اہم انکشافات

datetime 4  اپریل‬‮  2021 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی کانگریس کے ارکان کی جانب سے تیار کردہ سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان تنازعات کے حل کے لیے پاکستان سب سے اہم ہمسایہ ملک ہے اور رہے گا۔رپورٹ کے مطابق کانگرسینل ریسرچ سروس (سی آر ایس) کی تیار کردہ رپورٹ میں یہ استدلال پیش کیا گیا کہ بیرونی طاقتوں کی مداخلت کے باعث افغانستان کے علاقائی حالات متاثر رہیں گے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ اس سلسلے میں سب سے اہم پڑوسی ملک پاکستان ہے جس نے کئی دہائیوں سے افغان معاملات میں فعال کردار ادا کیا۔علاوہ ازیں رپورٹ میں کہا گیا کہ بعض معاملات میں پاکستان کا منفی کردار رہا۔25 مارچ کو کانگریس کو بھیجی گئی رپورٹ میں دو اہم امور کی نشاندہی کی گئی ہے۔جس میں کہا گیا کہ انٹرا افغان مذاکرات کا ماحول غالب رہے گا اور افغان ریاست کے مستقبل کے ڈھانچے اور خدوخال کا تعین ہوگا۔رپورٹ میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ کا حالیہ حوالہ بھی شامل ہے۔جنہوں نے افغانستان سے امریکی اور نیٹو فوجیوں کے فوری انخلا کی مخالفت کی تھی۔جینس اسٹولٹن برگ نے اس بیان میں متنبہ کیا تھا کہ اگر ہم چلے جاتے ہیں تو ہم ایک مرتبہ پھر افغانستان کو بین الاقوامی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن جائے گا۔افغانستان کے پڑوسی کیسے افغان امن عمل پر اثرانداز ہوتے ہیں سے متعلق تفصیلات میں دعوی کیا گیا کہ پاکستان کی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ، جو بھارت کے اسٹریٹجک گھیراؤ سے خوفزدہ ہے، بظاہر افغان طالبان کو دوستانہ اور بھارت مخالف عنصر کے طور پر دیکھتی ہے۔اس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کہ بھارت کی افغانستان میں سفارتی اور تجارتی موجودگی اور امریکی حمایت کے باعث پاکستانیوں کو گھیراؤ کا خوف ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی سروس افغان باغی گروپوں خاص طور پر حقانی نیٹ ورک سے تعلقات برقرار رکھتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…