جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

تین لاکھ ٹن چینی اور کاٹن انڈیا سے خریدنے کا معاملہ،سمری جس وزارت کی جانب سے بھجوائی گئی وزیراعظم اس کے خود انچارج ہیں،سمری منظور کرنے کے بعد مسترد کیوں کی گئی؟ تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 3  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سیکرٹری جنرل، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بھارت سے تجارت معاملے پر کوئی کہہ رہا ہے وزیر اعظم کو پتہ تھا کوئی کہہ رہا ہے وزیر اعظم کو معلوم نہیں تھا، وزیر اعظم نے مودی کو خط لکھا کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے،وزیر اعظم نے خط میں یو این

قراردادوں کا ذکر تک نہیں کیا،کشمیریوں کے ساتھ پی ڈی ایم کھڑی ہے، کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے قراردادوں کے مطابق ہی ملنا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حیرت کی بات ہے کہ کس قسم کے حکمران ملک پر مسلط ہیں،ایک سمری وزارت کی جانب سے بھجوائی گئی جس کے وزیر اعظم خود انچارج ہیں،سمری میں تین لاکھ ٹن چینی اور کاٹن انڈیا سے خریدنے کی اجازت دی جائے،رزاق داؤد نے اس سمری کو ای سی سی میں پیش کیا،سوال ہوا کہ وزیر اعظم نے منظوری دی ہے،تو بتایا گیا کہ وزیراعظم کی منظوری سے یہ سمری آئی ہے،ای سی سی نے سمری کی منظوری دی،عجلت میں یہ سب کیا گیا اور ایک وزیر کو کہا گیا کہ آپ قوم کو آگاہ کریں،ایک وزیر بولے یہ نہ کریں لوگ اشتعال میں ہیں،جس کے بعد وزیر اعظم نے اس سمری کو مسترد کیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ یہ تماشا لگا ہوا ہے،ایک لمبی ایڈوائزر ہے جو تماشا لگائے ہوئے ہیں،کوئی کہہ رہا ہے وزیر اعظم کو پتہ تھا کوئی کہہ رہا ہے وزیر اعظم کو معلوم نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے مودی کو خط لکھا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے،وزیر اعظم نے خط میں یو این قراردادوں کا ذکر تک نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام جو بھارت کا ظلم سہہ رہے ہیں کیا اس کی قیمت دو روپے

کلو چینی کے  پیچھے بچانا ہے کیا یہ چینی کسی اور ملک سے نہیں منگوائی جا سکتی؟۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر یوں کو بتا رہے ہیں کہ وہ خود دیکھیں ان کو کچھ نہیں بتایا جا رہا ہے؟،وزیر اعظم اس کا جواب دے گا،کیا ہم نے یو این کی قراردادوں سے ہٹ گئے ہیں؟،پارلیمنٹ میں آ کر جواب دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…