پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

لاہور میں شیر اور شیرنی کو آسان موت دینے کا فیصلہ

datetime 3  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(مانیٹرنگ +ا ین این آئی) لاہور کے چڑیا گھر میں لا علاج بیماریوں میں مبتلا ہونے والے بوڑھے شیر اور شیرنی کو آسان موت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کاکہنا ہے کہ دونوں لاعلاج بیماریوں کا شکار ہیں اور دونوں اپنی طبیعی عمر بھی پوری کر چکے ہیں، آسان موت دینے سے قبل

شیر اور شیرنی کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا، دونوں کا ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ کیا گیا، ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ رپورٹ کے مطابق نر شیر کے گردے خراب ہو چکے ہیں جبکہ شیرنی میں بھی انفیکشن بڑھ رہا ہے، دوسری جانب لاہور چڑیا گھر کے دو ملازمین کا کورونا مثبت آگیا۔چڑیا گھر انتظامیہ نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردئیے۔کورونا کی وجہ سے چڑیا گھر میں گھڑ سواری، جمپنگ سمیت بیٹھنے پر پابندی عائد کردی گئی، کورونا کے شبے میں شیرنی کاجل کے کورونا ٹیسٹ بھی کروا لیے گئے ہیں۔چڑیا گھر کے کیپر کا کورونا مثبت آگیا کیپر کو قرنطینہ کردیا گیا۔ چڑیا گھر میں انٹرن خاتون کا کورونا بھی مثبت آگیا،خاتون کو بھی قرنطینہ کردیا گیا۔ دوسری جانب کورونا کے پیش نظر بیماری شیرنی کاجل کے بھی کرونا ٹیسٹ کرلیے گئے، مادہ شیرنی میں کرونا کی علامات کے شبہ پر ٹیسٹ کیے گئے تاہم کاجل کا کورونا منفی آگیا۔علاوہ ازیں چڑیا گھر میں کورونا کہ وجہ سے سیاحوں کی تعداد کم ہوکر دس فیصد رہ گئی، چڑیا گھر میں سیاحوں کے بیٹھنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ چڑیا گھر کینٹن پر بھی بیٹھنے پر پابندی عائد ہے۔ داخلی اور خارجی راستوں پر کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے سختی کردی گئی ہے۔چڑیا گھر میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والے سیاحوں کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…