جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

محکمہ تعلیم کا ایم اے جرنلزم کو نائب قاصد بھرتی کرنے سے بھی انکار

datetime 3  اپریل‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) محکمہ تعلیم کی جانب سے ایم اے جرنلزم کو نائب قاصد بھرتی کرنے سے انکار پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شہری غلام حسین کو نوکری دینے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں نائب قاصد کی

نوکری نہ دینے کے خلاف شہری غلام حسین کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن شہمیر بھٹو نے کہا کہ نائب قاصد کے لئے مڈل پاس ہونا شرط ہے، درخواست گزار نے ایم اے جرنلزم ہے، ایم اے جرنلزم کو نوکری دینے سے مڈل پاس کا حق مارا جائے گا۔عدالت نے استفسار کیا کہ جنہوں نے ایم اے کرلیا وہ کہاں جائیں؟ ایم اے کرنے والے بیچارے مارے مارے پھر رہے ہیں، بیچارہ اتنا مایوس ہے کہ نائب قاصد ہی لگا دو بس بچوں کے لئے روٹی گھر لے جائے۔ڈائریکٹر ایجوکیشن شہمیر بھٹو نے کہا کہ اعلی تعلیمی یافتہ ہونے کے باعث نائب قاصد کا کام نہیں کر پائے گا۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے یہ کوئی طریقہ کار نہیں۔ بعد ازاں عدالت نے غلام حسین کو محکمہ تعلیم میں نائب قاصد کی نوکری دینے کا حکم دیدیا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…