جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان کا اپنا ہی اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے کہنے پر چلے گا، پیپلزپارٹی کا صدارتی آرڈیننس چیلنج کرنے کا اعلان

datetime 2  اپریل‬‮  2021 |

جیکب آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے اسٹیٹ بینک کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی فیصلے آرڈیننس کے ذریعے کرناچاہتی ہے، آرڈیننس سے پاکستان کا اپنا ہی اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے کہنے پر چلے گا، ہمارے جیالوں کو

دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے، جہاں جہاں دھاندلی ہوئی وہاں الیکشن کمیشن کو آزاد خود مختار کردار ادا کرناچاہیے،اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، حکومت اور عمران خان کو جانا پڑے گا، پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں تمام معاملات زیر غورآئیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں پورے ملک میں دھاندلی ہوئی، اس وقت کوشش کی گئی کہ عوامی نمائندون کے بجائے من پسند نمائندے منتخب ہوں، 2018 میں جو دھاندلی شروع ہوئی تھی وہ آج تک جاری ہے، عوام کے نمائندوں کو روکا جارہا ہے، ہمارے جیالوں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے ڈسکہ کی طرح ملک بھر میں شفافیت لائے، جہاں جہاں دھاندلی ہوئی وہاں الیکشن کمیشن کو آزاد خود مختار کردار ادا کرناچاہیے بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف نیب کو استعمال کیا جارہا ہے، باقی جماعتیں نیب کے حوالے سے پالیسی تبدیل کر دیتی ہیں، ان جماعتوں پر کیسز نہ ہوں تو کچھ نہیں کہتی، لیکن ہم کہتے ہیں نیب کالا قانون ہے، آصف زرداری کہتے ہیں کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ مہنگائی کی سونامی بڑھتی جارہی ہے، حکومت، بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں

میں اضافہ کررہی ہے، اور اپنے ہی ادارے آئی ایم ایف کے حوالے کررہی ہے، کورونا ویکسین کے حوالے سے پاکستان خطے کے تمام ممالک سے پیچھے ہے، ملک کے معاشی بحران کی وجہ عمران خان کی حکومت ہے، تین سال میں 2 وزیرخزانہ تبدیل ہوئے لیکن پالیسی ایک ہی ہے، حکومت کی پالیسی امیروں کو ریلیف اور غریبوں کو

تکلیف پہنچاناہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آ ئی ایم ایف ڈیل کی وجہ سے آج تاریخی بیروزگاری ہے، حکومت معاشی فیصلے آرڈیننس کے ذریعے کرناچاہتی ہے، آرڈیننس سے پاکستان کا اپنا ہی اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے کہنے پر چلے گا، اسٹیٹ بینک کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کریں گے، امید ہے ہمیں عدالتوں سے

انصاف ملے گا۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کا ماضی ایسا ہے کہ ساتھ چلنا مشکل ہے، لیکن ان تمام خیالات کے باوجود میں نے تین سال پوری کوشش کی ساری جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں، اب بھی یہی عزم ہے کہ تمام جماعتیں ساتھ مل کر چلیں اور تمام معاملات مل کر حل کریں، اپوزیشن کی لڑائی کا حکومت کو کسی صورت فائدہ نہ ہو، ہم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت کو ٹف ٹائم دینا چاہتے ہیں،

اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، اس حکومت اور عمران خان کو جانا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں تمام معاملات زیر غورآئیں گے۔مجھے بتایا گیا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا ماضی ایسا ہے کہ ساتھ چلنا مشکل ہے، پی ڈی ایم اور جمہوریت کا فائدہ ہوتا اگر ہم جیت پر توجہ دیتے اور نہیں چاہتے کسی وجہ سے پی ڈی ایم کو نقصان پہنچے۔وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کی بازگشت پر انہوں نے کہاکہ کابینہ میں تبدیلی اچھی بات ہے لیکن خان صاحب کی تبدیلی سمجھ نہیں آتی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…