جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بدنظمی کیس ، سپریم کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے رہنما نے بھی ردعمل دے دیا

datetime 2  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ این اے 75 پر عدالت کا فیصلہ قبول ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے این اے 75 سے تحریک انصاف کے امیدوار اور درخواستگزار اسجد ملہی نے کہا کہ

ہم اس مرتبہ (ن) لیگ کو دگنی لیڈ سے ہرائیں گے، ہمیں 10 اپریل کو الیکشن پر اعتراض نہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن 10 کو کرائیں،20 کو کرائیں یا 30 اپریل کو کرائیں لیکن ہم جیتیں گے، ڈسکہ کی عوام فیصلہ کرے گی کون جیتا اور کون ہارا ہے۔پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ ہمیں عدالت کا فیصلہ قبول ہے، ہم پھر حلقے میں پورا میدان لگائیں گے اور(ن) لیگ کا مقابلہ کریں گے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بدنظمی کے بعد الیکشن کو کالعدم قرار دیا تھا۔الیکشن کمیشن نے حلقے میں 10 اپریل کو دوبارہ پولنگ کا اعلان کیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے کیس عدالت میں ہونے کی وجہ سے پولنگ ملتوی کرنے کا حکم دیا تھا۔ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بدنظمی کے دوران 2 افراد جاں بحق بھی ہوئے تھے، پی ٹی ا?ئی کے امیدوار نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…