منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

’’سمندری ہوائیں منقطع ۔۔ گرمی کی شدت میں اضافہ‘‘ ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے الرٹ جاری کردیاگیا

datetime 2  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شہرقائد میں ہیٹ ویو کے چوتھے روزجمعہ کو بھی سمندری ہوائیں منقطع ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے کراچی میں آج( ہفتہ) 3 اپریل کو ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے الرٹ جاری کردیاہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویوکے چوتھے روزسمندری ہوائیں منقطع ہوگئیں جس کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا، بلوچستان کی شمال مغربی سمت سے گرم وخشک ہوائیں چل رہی ہے۔دوسری جانب جبکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے کراچی میں آج( ہفتہ) 3 اپریل کو ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے الرٹ جاری کردیاہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر قائد میں 3 اپریل کو دن کے 11 بجے سے شام 4 بجے تک شدید گرمی کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ ہیٹ ویو کا موجودہ اسپیل 3 اپریل تک رہے گا جبکہ 3 اپریل کو امکان ہے کہ درجہ حرارت 42 ڈگری تک چلا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔دریں اثنا شہر میں جاری شدید گرمی کے باعث جہاں دیگر شہری پریشان ہیں وہیں سڑکوں پر سخت ڈیوٹی دینے والے ٹریفک پولیس اہلکار بھی بے حال ہیں۔ایک ٹریفک اہلکار نے بتایا کہ ان کی 10 کلو وزنی جیکٹ ہے جو شرٹ سمیت پسینے میں بھیگ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بار بار پانی پینا پڑتا ہے اور اس شدید گرمی کے باعث ان کے جوتے بھی آگ کی طرح تپتے محسوس ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ 5 روز کے لیے ہفتے تک جاری کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…