جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے بااثر ایم این ایز کے خلاف تحقیقات پر ڈی جی نیب کو تبدیل کر دیا گیا

datetime 1  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے بااثر ایم این ایز کے خلاف تحقیقات پر ڈی جی نیب ملتان کو تبدیل کر دیا گیا، اس بات کا انکشاف نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں معروف صحافی حامد میر نے کیا، انہوں نے بتایا کہ سردار جعفر لغاری اور سردار نصراللہ دریشک کے خلاف نیب ملتان نے تحقیقات شروع کی تھیں،معروف صحافی نے کہا کہ کچھ ہفتے قبل بتایا تھا کہ ڈی جی نیب ملتان سے متعلق تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے کچھ تحفظات ہیں، جعفر لغاری اور سردار نصراللہ دریشک کے بارے میں بدعنوانی الزامات

کی تحقیقات ملتان نیب نے شروع کی تھیں۔اس پر ایم این ایز کو تحفظات تھے،حامد میر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف کے کچھ ایم این ایز نے کہا تھا کہ ملتان ڈی جی نیب کو تبدیل کریں ورنہ ہم سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہیں ڈالیں گے۔اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے 22 فروری کو بتایا تھا کہ ملتان ڈی جی نیب سے پی ٹی آئی کے ایم این ایز خوش نہیں ہیں، ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمان کا گزشتہ روز ٹرانسفر کر دیا گیا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…