جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر گئی،حکومت کا دفاتر میں حاضری سے متعلق فوری حکم، نوٹیفکیشن جاری

datetime 1  اپریل‬‮  2021 |

اسلا م آباد (این این آئی)ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤکے باعث وفاقی حکومت نے دفاتر میں حاضری 50 فیصد کرنے کا حکم دے دیا۔دفاتر میں 50 فیصد حاضری کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق دفاتر میں 50 فیصد حاضری کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ واضح رہے کہ کورونا کی تیسری

لہر شدت اختیار کرگئی جان لیواوائرس سے چوبیس گھنٹوں میں مزید 96 افراد چل بسے،5 ہزار کے قریب مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 72 ہزار 931 ہوگئی،3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 055 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد ایک کروڑ 2 لاکھ 47 ہزار 37 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 974 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 72 ہزار 931 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار 680، پنجاب میں 2 لاکھ 23 ہزار 181، خیبر پختونخوا میں 88 ہزار 099، اسلام آباد میں 58 ہزار 557، بلوچستان میں 19 ہزار 576، آزاد کشمیر میں 12 ہزار 805 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 033 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 53 ہزار 127 ہے،3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 96 افراد جاں بحق

ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 14 ہزار 530 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 148 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 05 ہزار 274 ہوگئی ہے۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…