لاہور (آن لائن) ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے مقامی ایئرہوسٹس کی اعتراض ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کی جانب سے مقدمہ کے ملزم کے والد کے خلاف دائر الزامات واپس لینے پر عدالت نے ملزم کے والد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست ضمانت نمٹا دی ہے۔ متاثرہ ائیر ہوسٹس مہوش ملک نے دائر درخواست میں ملزم عمر فاروق پر الزام عائد کیا ہے کہ
اس کی ملزم عمر فاروق سے گزشتہ 3 سال سے دوستی تھی تعلق خراب ہونے پر عمر فاروق نے ایئرہوسٹس مہوش ملک کی قابل اعتراض ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی اور خود بیرون ملک فرار ہوگیا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملزم عمر فاروق کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ واضح رہے کہ مذکورہ درخواست کے ایف آئی اے کے تفتیشی بھی عدالت میں موجود تھے۔