منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کا مساجد اور نماز تراویح سے متعلق اہم اعلان

datetime 31  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی ہوئی تیسری لہر کے حوالے سے کہتے ہیں کہ رمضان المبارک میں کوئی مسجد بند نہیں کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مساجد کھلی رہیں گی،

جہاں نمازِ تراویح کی ادائیگی بھی ہو گی، تاہم کورونا وائرس کی وباء کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر پر سب کو عمل کرنا ہے۔علامہ طاہر اشرفی نے بتایا کہ حکومت تمام مذہبی جماعتوں سے رابطے میں ہے، کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سب سے زیادہ عمل مساجد میں ہی ہوا ہے۔انہوں نے عوام پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانا چاہیئے، کورونا ویکسین نہ لگوانے کی باتیں پاگل پن ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ یہ فتویٰ بھی دیا گیا ہے کہ مخیّر حضرات خرید کر مستحق لوگوں کو ویکسین لگوائیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…