جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

اس سال پاکستان میں کتنے روزے ہوں گے اور عید کب ہو گی ،ماہر فلکیات نے عیدالفطر کی تاریخ بھی بتادی‎

datetime 30  مارچ‬‮  2021 |

بہاولنگر،ریاض(این این آئی ) پاکستان بھر میں اس سال 30 روزے ہونگے ،پہلا روزہ 14 اپریل کو جبکہ عید 14 مئی کو ہوگی ،ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں یکم رمضان المبارک 14 اپریل بروز بدھ سے شروع ہوگا اور اس سال 30 روزے ہونگے ،عید الفطر 14 مئی بروز جمعتہ المبارک کو ہوگی۔دوسری جانب حرمین شریفین کے لیے رواں سال رمضان المبارک کے لیے

کورونا وبا سے متعلق ایس اوپیز جاری کردیئے گئے جس کے تحت اس سال بھی مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اجتماعی افطاری اور اعتکاف پر پابندی برقرار رہے گی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں مقدس مساجد کے انتظامی سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کورونا وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے رمضان 1442 کے لیے ایس اوپیز کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مسجد الحرام میں مطاف عمرہ کا اجازت نامہ رکھنے والے متعمرین کے لیے کھلا ہوگا تاہم مطاف میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عمرہ متعمرین کو خانہ کعبہ چھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حرمین شریفین کی مساجد میں داخلے کے وقت ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ہینڈ سینٹائزر ہر جگہ دستیاب ہوں گے۔ افطار دسترخوان لگانے پر پابندی ہوگی البتہ افطار پیکٹ پیش کیے جاسکیں گے۔ حرمین شریفین میں صرف کھجور کے ساتھ داخلے کی اجازت ہوگی باقی ہر قسم کی خوراک تقسیم کرنے پر پابندی ہوگی۔ مکہ میں عبادت گزاروں کو صرف شاہ عبداللہ کی توسیع والے حصے، پہلی منزل اور صحن میں عبادت کرنے کی اجازت ہوگی۔ مطاف عام عبادت گزاروں کے لیے بند رہے گا۔ حرمین شریفین کی دونوں مساجد میں اعتکاف پر پابندی ہوگی۔ ا?ب زم زم صرف انفرادی طور پر بوتلوں میں مہیا کیا جائے گا۔ صرف 10 رکعت تراویح اور 3 رکعت وتر پڑھائی جائیں گی۔میڈیا سے گفتگو میں شیخ الرحمان السدیس کا مزید کہنا تھا کہ مطاف کے صحن کا ایک حصہ عمرہ زائرین کے لیے خاص ہوگا جبکہ مسجد الحرام میں 5 مصلے ہوں گے، مشرقی صحن میں بھی نماز کے لیے صفیں قائم کی جائیں گی۔ الرحمان السدیس نے مسجد الحرام کے مترجمین کے حوالے سے بتایا کہ زائرین کے لیے حرم گائیڈ کی سہولت فراہم کی جائیں گی اور 23 زبانوں میں مفتیان کرام کے سامنے زائرین کے سوالات پیش کریں گے اور پھر ان کے جواب کا خلاصہ زائر کی زبان میں بیان کیا جائے گا۔الرحمان السدیس نے کہا ہے کہ عمرہ معتمرین کو چاہیے کہ مسجد الحرام یا مسجد نبوی آنے سے قبل کورونا وائرس کی ویکسی نیشن بھی کروالیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…