جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

حماد اظہر کو وفاقی وزیر خزانہ کا قلمدان ملنے پر فواد چودھری نے اہم پیغام جاری کر دیا

datetime 29  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حماد اظہر کو وزیر خزانہ کا اضافی قلم دان ملنے پر مبارک باد دی ہے۔فواد چوہدری نے حماد اظہر کے لیے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آپ اس وزارت کے پوری طرح مستحق تھے۔وفاقی وزیر سائنس نے وزیر خزانہ کا قلم دان ملنے پر حماد اظہر کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا، اور مزید ترقی کی دعا دی۔

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم مہنگائی کی وجہ سے پریشان تھے ، اس لئے وزیراعظم نے نئی ٹیم لانے کافیصلہ کیا،حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا اضافی چارج سونپا گیا ہے ، وہ مہنگائی کم کرنے اور غریب کو ریلیف دینے سے متعلق پالیسی بنائیں گے ،ملکی حقائق کومدنظررکھ کرفیصلے کرنے ہوتے ہیں،کابینہ میں تبدیلیوں سے متعلق (آج)منگل تک فائنل ہوجائیگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک میں بڑھتی مہنگائی کے باعث پریشان تھے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے حفیظ شیخ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں جس کے باعث انہیں عہدے سے ہٹایا گیا ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے حماد اظہر کی کارکردگی سے کافی خوش اور مطمئن ہیں اس لئے ان کو وزارت خزانہ کا اضافی چارج دیا گیا ہے اور اب حکومت ایک نئے ولولے کے ساتھ کام کرے گی ،اب غریب اورعام آدمی کو ریلیف دیا جائے گا اور اب حکومت کی تمام تر توجہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ غریبوں کیلئے سوچتے رہتے ہیں وہ وزیراعظم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بڑی سیاسی پارٹی کے سربراہ بھی ہیں اس لئے وہ مہنگائی پر کافی پریشان تھے جس کی وجہ سے کابینہ میں ردوبدل کرنا پڑی اور اب ہم امید کرتے ہیں کہ ایک نئی معاشی ٹیم اور نوجوان قیادت معاشی ایشوز پرقابو پالے گی اورعام آدمی کو ریلیف دینے سے متعلق پالیسی مرتب کریں گی۔شبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان صحت یاب ہو گئے ہیں اور ان کا کورونا کے بعد پہلا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور اب (آج)دوسرا ٹیسٹ ہوگا جس کے بعد وہ جمعرات کو کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…