جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی نے اپوزیشن لیڈر کے انتخاب پر بڑا سستا اور گھٹیا سودا کیا۔۔۔ن لیگ نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 29  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنما وچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، ایم این اے رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنی بیوفائی کی تاریخ دہراتے ہوئے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب پرنواز لیگ کو اس کے حق سے محروم کیا ہے اس فیصلہ سے گیلانی کا قد چھوٹا اور نواز لیگ کاقد بڑا ہوگیا ہے پیپلزپارٹی نے اپوزیشن لیڈر کے انتخاب پر بڑا سستا

اور گھٹیا سودا کیاہے اور یہ سینٹ میں اب فرینڈلی اپوزیشن کا کردارادا کریگی جبکہ نواز لیگ پارلیمان کے دونوں ایوانوں اور عوام کے اندر حقیقی اپوزیشن کا کردارادا کریگی نواز لیگ کی قیادت کو اس بات کا شدت سے احساس ہوا ہے کہ ہمیں اپنے قائد محمدنواز شریف کے بیانہ کے مطابق حکومت مخالف تحریک کو پوری شدت کیساتھ جاری رکھنے کی ضرورت ہے اورانشائ￿ اللہ رمضان المبارک کے بعد چھوٹی عید کے موقع پر قوم کوبڑی خوشخبری سنائیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حاجی طارق محمود ڈوگرکے دفترمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چئیرمین ضلع کونسل احمدعتیق انور سمیت دیگربھی موجودتھے رانا تنویر حسین نے کہاکہ نواز لیگ اب پیپلزپارٹی سے مزید دھوکہ کھانے کی متحمل نہ ہے پیپلزپارٹی نے شارٹ ٹرم کیلئے جو سیاسی فائدہ حاصل کرنیکی کوششیں کی ہیں وہ اسکی سیاسی کیرئیر کی سب سے بڑی غلطی ہے اس سے ان کے اپنے سیاسی قدمیں کمی آئی ہے نواز لیگ آج بھی ووٹ کو عزت دو کے بیانہ پر پوری نیک نیتی کیساتھ جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہاکہ جو لوگ بھی اسٹبلشمنٹ کے ذریعے اقتدار میں آئے وہ (ق) لیگ کے حشر کو یاد رکھیں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے فیصلوں اور معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سینٹ کی نشست حاصل کی ہے مگر نواز لیگ کوئی ایسی سیاسی چال کھیلنے کیلئے تیار نہیں ہے جس سے قومی کاز،مفاد کو خطرہ لاحق ہوجائے انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کابیانہ ایک ہے اس لیے مریم نواز اور حمزہ شریف نے کسی قسم کا کوئی اختلاف نہ ہے حتمی فیصلے نواز شریف کررہے ہیں جو سب کو قابل قبول ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کے اندر تاریخ کی بدترین مہنگائی کا دور دورا ہے امن وامان کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے سرکاری محکمے کرپشن اور کمیشن کے گڑھ بن چکے ہیں جن کو کوئی پوچھنے اور ٹوکنے والا نہ ہے نواز لیگ نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ پیپلزپارٹی کی بیوفائی کے بعد پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اس طرح اپنا کرداراجاگر کرسکتے ہیں۔



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…