جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان میں 20ہزار سے زائد بچوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا انکشاف

datetime 29  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی، آن لائن )پاکستان میں 10 سال تک کی عمر کے لڑکے اور لڑکیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس کے مطابق ملک میں 8 ہزار سے زائد 10 سال کی بچیوں میں کورونا وائرس ہوا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں اب تک دس سال تک کی 8420 لڑکیوں کو کورونا وائرس ہوا ہے۔

اب تک دس سال تک کے 12 ہزار 336 لڑکے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک کورونا سے دس سال تک کے 17 بچوں کا انتقال ہوا۔ وزارت صحت کے مطابق اب تک 20 سال تک کی 22 ہزار 537 لڑکیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص پائی گئی۔وفاقی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک 20 سال تک کے 32 ہزار 790 لڑکوں کو کورونا وائرس ہوا۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک کورونا سے بیس سال تک 52 لڑکے اور لڑکیوں کا انتقال ہوا۔دوسری جانب ملک میں مسلسل تیسرے روز کورونا کے 4 ہزار سے زائد مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مثبت کیسز کی شرح بھی 11 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کویڈ 19 کی تشخیص کے لیے 40 ہزار 369 ٹیسٹ کئے گئے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کی مجموعی مثبت کیسز

کی شرح 11 اعشاریہ 2 فیصد کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سوات میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 23 فیصداور سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ پشاور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 22 فیصد جب کہ مالاکنڈ، سرگودھا اور سیالکوٹ میں 12 فیصد

مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ روز ملک بھر میں مسلسل تیسرے دن بھی 4 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، 4525 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اب ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 59 ہزار 116ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار227 ہے، سندھ 2 لاکھ 64 ہزار 889، خیبر پختونخوا 85 ہزار 531، بلوچستان میں 19 ہزار 525، اسلام آباد میں 56 ہزار 450، آزاد کشمیر 12 ہزار 484 اور گلگت بلتستان

میں 5 ہزار10 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے ہاتھوں مزید 41 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل ہوگئے ، اس طرح اس وبا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 256 تک پہنچ گئی۔کورونا کے سبب سب سے

زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار246 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ سندھ میں 4 ہزار 491، خیبر پختونخوا 2 ہزار301، اسلام آباد 561، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 206 اور آزاد کشمیر میں 348 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ملک میں مزید 2 ہزار 268 مریضوں نے اس وبا کو شکست دے دی ہے، اس طرح اب تک 5 لاکھ 98 ہزار197 مصدقہ مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ملک بھر اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 46 ہزار 663 ہے جن میں سے 3 ہزار 55 کی حالت تشویش ناک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…